
لاہور میں شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھاناضبط کرکے دارالشفقت پہنچا دیا گیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اوراوقات کار کی خلاف ورزی پرکارروائیاں کرتے ہوئییونیورسٹی گراونڈ میں شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھاناضبط کرکے دارالشفقت پہنچا دیا۔کارروائی اے سی ماڈل ٹاون مظہر علی نے کی،کے ایس آر فارمز میں خلاف ورزی پر کیٹرنگ کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس سے قبل بھی ون ڈش کی خلاف ورزی پر معروف ہوٹل کی بیدیاں روڈ پر قائم مارکی کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ کھانے کو ضبط کر کے پناہ گاہ داتا دربار پر بھیج دیا گیا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ....کابینہ نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں