They are 100% FREE.

بدھ، 6 مئی، 2020

بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کیلئے بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، وزیراعظم

بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ،عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ’میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے کسی جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کا جواز تراشنے کی پیہم کوششوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کرتا آیا ہوں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’جنگ بندی لکیر کے آر پار ’’دراندازی‘‘ کے تازہ ترین اور بے بنیاد بھارتی الزامات اسی خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہے۔ ‘
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’بھارتی تسلط کے خلاف اہل کشمیر کی مزاحمت کشمیریوں پر بھارتی جبر و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آر ایس ایس اور بی جے پی کی سفاک پالیسیاں سنگین خطرات سے بھرپور ہیں۔ عالمی برادری بے عملی ترک کرے اس سے پہلے کہ بھارت کی کوئی احمقانہ حرکت جنوبی ایشیا کی امن و سلامتی کو تاراج کردے۔‘

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں