They are 100% FREE.

منگل، 5 مئی، 2020

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، سمندری ہوائیں معطل

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، سمندری ہوائیں معطل
شہر قائد کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کراچی میں درجہ حرارت 39 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں 14 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم معمول سے زیادہ  گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں