
لاہور : بغیر اجازت واٹس ایپ گروپس میں شامل کئے جانے سے تنگ افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ واٹس ایپ نے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت اب کسی گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے کا اختیار صارف کے ہاتھ میں دیدیا جائے گا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوئی تھی۔ چوہدری نثار
گروپس میں پرائیویسی ٹیب کے اندر تین نئی آپشنز "Nobody, My Contacts, Everyone" متعارف کرائی جائیں گی۔ اگر آپ Nobody آپشن سلیکٹ کر لیں گے تو کسی بھی شخص کی جانب سے گروپ میں شامل کئے جانے پر آپ کو ایک درخواست موصول ہو گی جسے آپ قبول کر کے گروپ میں شامل ہو سکیں گے یا اسے رد بھی کیا جا سکے گا۔
اسی طرح "My Contacts" کی آپشن منتخب کرنے والے افراد کو صرف ان کی کنٹیکٹس لسٹ میں شامل افراد ہی کسی گروپ میں شامل کر سکیں گے جبکہ "Everyone" منتخب کرنے والے افراد کو ہر کوئی کسی بھی گروپ میں شامل کر سکے گا جیسا کہ ابھی ہوتا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وزیر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان م کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی.
کمپنی کے مطابق جو صارفین "Nobody" آپشن منتخب کریں گے انہیں گروپ میں شامل کئے جانے والے فرد کی جانب سے ایک پرائیویٹ پیغام موصول ہو گا جس میں گروپ انفارمیشن ہو گی جبکہ اس درخواست کو قبول یا رد کرنے کیلئے صارف کے پاس تین دن کا وقت ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں