
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ، مسلم لیگ نکے رہنما مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کی حکومت کی تعریف کردی، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت میں ترقی کے حوالے سے اچھے اقدامات کر رہی ہے، دعا ہے ان کی پالیسیاں کامیاب ہوں، اس سے فائدہ پاکستان کا ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ، مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی ایک پالیسی کی حمایت کی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : دوا سازکمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردی
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے اچھا کام کر رہی ہے۔ زراعت کے شعبہ میں ترقی کیلئے حکومت اچھی پالیسیاں تیار کر رہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ اس معاملے میں تحریک انصاف کی حکومت کو کامیابی حاصل ہو۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وزیر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان م کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی.
زراعت کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق جو کام کیا جا رہا ہے، اگر اس میں کامیابی حاصل ہوئی تو اس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ اسی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بے گھر افراد کیلئے شروع کیے گئے پناہ گاہ منصوبے کی بھی تعریف کی۔ مفتاح اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کو مزید توسیع دی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں