
اسلام آباد : پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سال 2025 تکپاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دی جائے، پے پال کو بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے اسلام آبادمین ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کی گئی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وزیر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان م کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی.
اردو پوائنٹ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے اہم ترین اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ 2025 تک ملک میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دی جائے۔ پوری دنیا اب روایتی کرنسی میں لین دین کو چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنی کی جانب راغب ہو رہی ہے، اس لیے پاکستانمیں بھی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں