They are 100% FREE.

اتوار، 30 دسمبر، 2018

چیخیں دھاڑ میں بدل رہی ہیں جو حکومت گرادیں گی: بلاول بھٹو زرداری


کراچی (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی کے بعد ملک بھر میں سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں۔ ایسے میں بلاول بھٹو بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ ’جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں“۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پر کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔

ن لیگ سے کوئی قدم نکالے گا ،وہ چودھری نثار بن جائے گا،احسن اقبال

ن لیگ سے کوئی قدم نکالے گا ،وہ چودھری نثار بن جائے گا،احسن اقبال
نارووال(ٹیکسیلا نیوزآن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ سے کوئی قدم نکالے گا تووہ چودھری نثار بن جائے گا۔ 
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ن لیگ کو آمر نہیں توڑ سکا اسے آج کون مٹائے گا، مسلم لیگ کے اندر کوئی دراڑنہیں ڈال سکتا،اس فولاد سے جو بھی ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا،ن لیگ وہ فولاد بن چکی ہے جسے کاٹنے والا دنیا میں کوئی کٹر نہیں،احسن اقبال کا کہناتھا کہ ن لیگ کی حکومت چودھری نثارکی بات نہ ماننے پرختم نہیں ہوئی،اس قافلے سے کوئی قدم نکالے گا تو وہ چوہدری نثار بن جائے گا،انہوں نے کہا کہ کتنا بھی بڑاپہلوان ہو ن لیگ کے کارکنان ا س کو باہر کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی تاریخی جدوجہد سے ہی پاکستان بنا،قائد اعظم کا سپاہی نواز شریف نمودار ہوا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال کر پاکستان کی جماعت بنایا،لیگی رہنما کا کہناتھا کہ آمروں کو پتہ تھا پاکستان کو مسلم لیگ کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا،مسلم لیگ کو آمروں نے اپنے لئے سب سے بڑاخطرہ سمجھا،انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ کو کمزورگیا تو پاکستان دو لخت ہو گیا، 1971کا سانحہ اس کا ثبوت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مردہ معیشت کو 5سال میں3 سے 5.58فیصد پر لے کر آئے،الیکشن درست ہوتا تو ن لیگ کی حکومت کو کوئی روک نہیں سکتا تھا،سازشوں کے جال بنے گئے ، پی ٹی آئی ہر ضمنی الیکشن ہا ر رہی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف ڈالروں کی جنگ لڑتے تھے اور نواز شریف اپنی قوم کی،ورلڈ بینک و آئی ایم ایف کے نمائندے نے معیشت کی تعریف کی تھی۔

کپتان کی حکومت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا ۔۔پنجاب کے اہم ترین شہر میں وزیر اعظم کے خلاف بینرز لگ گئے،جانتے ہیں بینرز پر کیا لکھا ہے؟



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان کی حکومت کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا ۔۔پنجاب کے اہم ترین شہر میں وزیر اعظم کے خلاف بینرز لگ گئے،جانتے ہیں بینرز پر کیا لکھا ہے؟ ۔۔ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بینرزلگا دئیے گئے ہیں۔ نامعلوم افراد نے طنزیہ نعروں پر مبنی بینرز شہر کی سڑکوں پر جگہ جگہ لگا دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو
بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے کئیے جانے والے فیصلے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے، جس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے اور اسی قسم کا اظہار کچھ ڈیرہ غازی خان میں بھی دیکھنے میں آیا ہے جہاں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بینرز شہر کی سڑکوں پر لگا دئیے گئے ہیں۔ ان بینرز پر طنزیہ نعرے درج ہیں جبکہ ان بینرز کو نامعلوم افراد کی جانب سے آویزاں کیا گیا ہے۔ان بینر پر طنزیہ انداز میں وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔بینرز پر وزیر اعظم عمران خان بے روزگاری کے لیے شکریہ ، وزیر اعظم عمران خان نئے پاکستان کے جھوٹے وعدوں کے لیے شکریہ۔کسی بینر پر لکھا گیا ہے کہ کاروبار بند کرنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ اور کسی پر یہ تحریر کیا گیا ہے کہ ہم مہنگائی کا طوفان لانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تاہم ان بینرز پر کسی بھ سیاسی جماعت کا نام درج نہیں ہے اور نہ ہی ان بینرز لگانے والوں کے حوالے سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔


پنجاب حکومت نے سادگی اور بچت کے دعوﺅں کی دھجیاں اڑا دی گئیں،صوبائی وزرا کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کی منظوری

پنجاب حکومت نے سادگی اور بچت کے دعوﺅں کی دھجیاں اڑا دی گئیں،صوبائی وزرا کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کی منظوری

بہاولپور (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) پنجاب کابینہ کا لاہور سے دور جنوبی پنجاب میں پہلا اجلاس ہوا۔ بہاولپور میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے 20 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جبکہ بہاولپور یا جنوبی پنجاب کے حوالے سے کوئی ایجنڈا آئٹم زیر بحث نہ آیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئے نئی کاروں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے لئے تمام وزرا اور افسران جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں جمع ہوئے۔اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کو منظور کیا گیا تاہم جنوبی پنجاب یا بہاولپور سے متعلق ایجنڈے میں کچھ نہیں تھا۔وزرا اور دیگر افسران نے دیگر امور پر بات ضرور کی تاہم جنوبی پنجاب سے متعلق کوئی گفتگو نہ ہوئی۔
دوسری جانب سادگی اور بچت کے دعوے بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئے نئی کاروں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران سے بڑی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی اور پنجاب میں سرکاری گاڑیاں اب افسران کو عہدے کے مطابق ملیں گی۔

چوہدری نثار کی انتہائی اہم پریس کانفرنس ۔۔جانتے ہیں صحافی نے ایسا کیا سوال کیا کہ سابق وزیر داخلہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چل دیے



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کی انتہائی اہم پریس کانفرنس ۔۔جانتے ہیں صحافی نے ایسا کیا سوال کیا کہ سابق وزیر داخلہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چل دیے۔۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری ںثار سے صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ بطور ایم پی اے حلف لیں گے تو اس پر سابق وزیر داخلہ جواب دئیے بغیر پریس کانفرنس سے اٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق آج سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اہم ترین پریس کانفرنس کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دیکھ کرکچھ نہ ہی بولنابہترہے۔
ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ احتساب ملک کی ضرورت ہے   

مگر متنازع احتساب اس کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو احتساب ہو رہا ہے وہ شفاف نہیں ہے، جو طریقہ کار اپوزیشن پر لاگو ہے وہ حکومت پر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف نہیں بلکہ پوری جماعتیں ہیں اور جب اپوزیشن کے تحفظات دور ہونگے تو پوری قوم کو نظر آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو احتساب پر نہیں طریقہ کار پر تحفظات ہیں، حکومت احتساب پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرسکتی ہے لیکن اگر تحفظات دور نہ ہوئے تو احتساب کو انتقام تصور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب حکومت نہیں ادارے کرتے ہیں، منی لانڈرنگ کا کیس 2015 کا ہے۔ موجودہ حکومت سب سے بڑی غلطی یہ کر رہی کہ وہ ہر فیصلے پر کہتی کہ ہم نے کیا ہے، جبھی تو احتساب سیاست کی نذر ہوتا ہے۔


سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت جب کسی فیصلے کو ’اون‘ کرتی ہے تو احتساب متنازع ہوتا ہے۔ حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ کوئی بھی ملک اپوزیشن اور سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں شدید سیاسی بحران ہمارا منہ چڑا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اب مسلم لیگ(ن) میں نہیں ہوں، اگر میں چاہتا تو آج اقتدار میں ہوتا۔میں نے وہ کھیل کبھی نہیں کھیلا ،نہ میں اقتدار کا پجاری ہوں نہ میں ایسی سیاست کرتاہوں،دوستی تعلق اپنی جگہ ہوتا ہے لیکن سیاست کو اصولوں کے تحت چلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبائی سیٹ سے 36ہزار ووٹوں سے جیتا،یہ کون سی منطق ہے۔قومی میں ہزاروں ووٹ کم اورصوبائی میں36ہزارکی اکثریت حاصل ہو۔اس پر صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بطور ایم پی اے حلف لیں گے لیکن چوہدری نثار نے اس سوال کا جواب نہیں دیا ۔وہ اس سوال پر مسکراتے ہوئے اٹھے اور جواب دئیے بغیر چلے گئے۔

چیئر مین نیب نے سعد رفیق کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی

چیئر مین نیب نے سعد رفیق کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی

چیئر مین نیب نے سعد رفیق کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری کی منظوری دے دی

لاہور(ٹیکسیلا نیوز  آن لائن )سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس میں ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور وزارت میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر 33 برسوں کی لیز پر آلاٹ کی گئی۔ اراضی کی لیز کا معاہدہ مشکوک اور قواعد و ضوابط بھی جعلسازی سے طے کیے گئے ہیں۔ریلوے کی اراضی چونکہ ریاستی اراضی ہے اس لیے اسے لیز نہیں کیا جاسکتا ہے۔


 سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریاسی اراضی مختلف کمپنیوں کے ذریعے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لیز کی۔چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس ضمن میں جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


پاکستان کی پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

پاکستان کی پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی ٹرانسپورٹ سروس کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی

کوئٹہ (ٹیکسیلا نیوز30 دسمبر2018ء) پاکستان کی پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا، سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی ٹرانسپورٹ سروس کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی میں خاصی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ خاص کر سی پیکمنصوبے کے آغاز اور ملک بھر میں موٹرویز کے نئے جال بچھائے جانے کے بعد سےپاکستان میں جدید سے جدید پبلک ٹرانسپورٹ سروسز متعارف کروائی گئی ہیں۔
اسی باعث عوام کا پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر اعتماد بھی بڑھا ہے۔ اس وقت پاکستان میں بہت سی کمپنیاں جدید پبلک ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ابپاکستان میں پہلی مرتبہ پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز بھی 
کر دیا گیا ہے۔
سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی کمپنی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ سلیپر بس سروس شروع کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی ٹرانسپورٹ سروس کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ سلیپر بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کو بے حد آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے، جس کے باعث گھنٹوں پر محیط سفر بنا کسی تھکاوٹ کے گزر جاتا ہے۔