
کراچی :فیصل ایدھی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ 20 اپریل سے 6 مئی تک قرنطینہ میں رہے، تیسرا مرتبہ ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزدے اور ایدھی فاونڈیشن کے موجودہ سربراہ فیصل ایدھی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

00:00
/
00:01
00:00
فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد عمران خان کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی۔ فیصل ایدھی کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ خود میں وائرس کی تشخیص کے بعد 20 اپریل سے 6 مئی تک قرنطینہ میں رہے۔ فیصل ایدھی کے اس سے قبل 2 کرونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے، جن کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ تاہم اب تیسری مرتبہ کروائے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ یوں ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں