They are 100% FREE.

بدھ، 6 مئی، 2020

احساس پروگرام کی امدادی رقوم 12000 روپے کی وصولی کا میسج احسن اقبال کو بھی آ گیا

احساس پروگرام کی امدادی رقوم 12000 روپے کی وصولی کا میسج احسن اقبال کو ..
نارووال: احساس پروگرام کی امدادی رقوم 12000 روپے کی وصولی کا میسج مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو بھی آ گیا۔
نارووال سے رکن قومی اسمبلی، سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھی ان کے موبائل فون پر میسج ملا ہے کہ احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے وصول کریں، اگر انہوں نے پہلے وصول کر لئے ہیں تو یہ میسج ضائع کر دیں۔احساس امداد پروگرام کا میسج ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں، انداز ہ کریں کیسے پیسے بانٹے جا رہے ہیں۔ احسن اقبال کا ٹویٹر پر میسج دیکھ کر پاکستان کے شہری بھی حیران رہ گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں