They are 100% FREE.

منگل، 5 مئی، 2020

ٹیکسلا : پولیس نے چند روز قبل پنڈ گوندل میں قتل ہونے والے مہراب کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 03 قاتل گرفتار کر لئے

ٹیکسلا پولیس نے اہم کاروائی  کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا  لیا اور  03  ملزمان قاتل گرفتار کرکے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا،گرفتار ملزمان میں نعیم خان، عمران شاہ اور رضوان شامل ہیں.ملزمان نے چند روز قبل پنڈ گوندل میں شہری مہراب کو گولی مار کر بےدردی سے قتل کر دیا تھا

سی پی او محمد احسن یونس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی پوٹھوہار کو خصوصی ٹاسک دیا.ایس ایچ او ٹیکسلا، مظہر اکرام SI/HIU اور ٹیم نے ملزمان کو جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا .

قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار سید علی
ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی دھرنے کے سہولت کار چوہدری نثار تھے، جاوید لطیف
سی پی او کی ایس پی پوٹھوہار اور ٹیکسلا پولیس کو شاباش
ترجمان راولپنڈی پولیس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں