They are 100% FREE.

منگل، 5 مئی، 2020

حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس11 مئی کو بلانے کا فیصلہ

حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس11 مئی کو بلانے کا فیصلہ
حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی ( پیر) کو3 بجے سہ پہر بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پیر 11 مئی کو 3 بجے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا، طے ہوا ہے کہ اس اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کو کورونا وبا تک محدود رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیٹرز کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پارلیمنٹ لاجز میں بھی آمد و رفت کو محدود رکھا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں