They are 100% FREE.

جمعہ، 8 مئی، 2020

لاک ڈاؤن میں کھانا نہ دینے پر خاتون نے مکڈونلڈز کے عملے پر فائرنگ کردی

لاک ڈاؤن میں کھانا نہ دینے پر خاتون نے مکڈونلڈز کے عملے پر فائرنگ کردی
اوکلا ہوما سٹی: امریکہ کے شہر اوکلا ہوما سٹی میں ایک خاتون نے کھانا نہ دینے پر ریسٹورنٹ کے عملے پر فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون مکڈونلڈز  کے ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی اور کھانے کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈائننگ پر پابندی ہے ، اس بات پر ملزمہ مشتعل ہوگئی اور اپنے بیگ سے پستول نکال کر عملے کے ارکان پر فائرنگ کردی۔ خاتون کی فائرنگ سے عملے کے تین ارکان زخمی ہوئے ہیں .
ملزمہ خاتون فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئی تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی محلے سے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کی شناخت 32 سالہ گلوریسیا ووڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عملے کے جس رکن نے خاتون کا سامنا کرنے کی کوشش کی اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے سر میں چوٹ کس وجہ سے لگی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں