They are 100% FREE.

جمعرات، 7 مئی، 2020

گاڑی مالکان اب گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں

گاڑی مالکان اب گھر بیٹھے یہ کام کر سکتے ہیں ،بڑی سہولت دے دی گئی
اسلام آباد : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے کرونا وائرس کے باعث گاڑی مالکان کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی۔کرونا وائرس کے باعث محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر آنے کے بجائے صرف ایک کال کریں جس کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موبائل آپ کے گھر پہنچ جائے گی۔
ڈائریکٹر بلال ڈار کہتے ہیں کہ اگر کوئی درخواست گزار گاڑی رجسٹر کروانا چاہتا ہے تو وہ کال سینٹر پر کال کرے گا جہاں اسے کال کے مطابق وقت دیا جائے گا اور اس کے مطابق گاڑی کا نمبر ریزوو ہو جائے گا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کا یہ سسٹم نادرا کیساتھ بھی منسلک ہے جس کی وجہ سے فوری طور پرآن لائن فیس بھی ادا کی جاسکے گی۔شہری کہتے ہیں کہ گھر بیٹھے ہی سارے کام ہو جاتے ہیں، یہ ایکسائز اور نادرا کا بہت اچھا سسٹم ہے، اسے عام شہریوں کے لیے استعمال کیا گیا ہے جسے ملک بھر میں بڑھایا جانا چاہیئے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنے اقدام سے ثابت کیا ہے کہ سرکاری ادارے اگر چاہیں تو عوام کو سہولیات دے کر اپنے ریونیو میں بھی اضافہ کرسکتے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں