They are 100% FREE.

بدھ، 6 مئی، 2020

شارجہ کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

شارجہ کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی
شارجہ : شارجہ کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے ال نہد کی ایک بلند رہاشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کو آگ لگنے سے متعلق اطلاع ملی جس کے بعد آگ بجھانے والا عملہ عمارت کی جانب روانہ کردیا گیا جہاں اب فائر برگیڈ کا عملہ آگ بھجانے میں مصروف ہے۔
عمارت میں آگ لگنے کے بعد کے مناظر
عمارت میں آگ لگنے کے بعد کے مناظر
 آگ لگنے کے بعد اردگرد موجود تمام عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
ابھی آگ لگنے وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق 48منزلہ آبکو ٹاور میں آگ لگنے کے حوالے سے شام 9بجے کے قریب اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد آگ بھجوانے والی گاڑیاں اور عملہ وہاں بھیجا گیا اور وہاں موجود 5
عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا۔
جلتی ہوئی عمارت سے ملبے کے گرنے سے کئی کاریں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رہائشی عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی
رہائشی عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی

ال نہد میں رہائشی عمارت میں آگ بڑھک اٹھی
ال نہد میں رہائشی عمارت میں آگ بڑھک اٹھی
 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ ال نہد میں تاج بنگلور ریسٹوران کے قریب موجود عمارت میں آگ لگی۔ ابھی تک اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے کہ عمارت میں پاکستانی رہائش پزیر تھے یا نہیں، اس حوالے سے سفارت خانے کی جانب سے موقف کا انتظار کیا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں