They are 100% FREE.

ہفتہ، 9 مئی، 2020

بلوچستان میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری




 محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس سمیت تمام دکانوں کو کھولنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام دکانیں پورا ہفتہ صبح تین بجے سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی تاہم پانچ بجے کے بعد کاروباری سرگرمی جاری رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت بلوچستان میں صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں ترمیم کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تندور، دودھ دہی کی دکانیں، میڈیکل سٹورز، بلڈ بینک اور درزی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہ سکتی ہیں۔ تمام ریستوران اور ہوٹلز کو صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی تاہم لاک ڈاؤن میں کی جانے والی نرمی تاجروں اور عوام کے احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہو گی۔
دکانوں اور مالز میں ورکرز اور گاہکوں کے لیے ہاتھ دھونے، سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی گاہک کو بغیر ماسک دکان یا شاپنگ مال میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ گاہک اور ورکرز کے درمیان ایک میٹر کا فا صلہ قائم رکھنا ضروری ہو گا۔ کسی بھی دکان میں ایک وقت میں چار سے 
زائد افراد داخل نہیں ہوں گے۔

.
.

.
.
.
.
.
..
.
.
.
.
.
..
.
.
.
.
.
.
 Source: bbc.urdu.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں