They are 100% FREE.

ہفتہ، 9 مئی، 2020

ٹیکسلا : اعوان آباد تنولی روڈ پہ ڈکیتی کی واردات


ٹیکسلا :اعوان آباد تنولی روڈ ملحقہ یوای ٹی رات کو بارہ سے ایک بجے کے درمیان ڈکیتی کی واردات چار مسلح نقاب پوش ڈاکو ابرار حسین شاہ کے گھر داخل ہوئے موبائل فون،انگوٹھی اور تین ہزار نقدی لوٹ لینے کے بعد یہ ڈاکو گھر کے نیچے والے پورشن میں داخل ہوئے جس پر اہل خانہ جاگ گئے اہل خانہ کے جاگ جانے پہ ڈاکووں نے فائر کھول دیا جس سے ابرار حسین شاہ کے بیٹے بلال شاہ کو پاوں میں گولیاں لگیں اور وہ زخمی ہو گئے جبکہ دو مسلح ڈاکو موٹر بائیک پہ جبکہ دو ڈاکو پیدل ریلوئے ٹریک کی طرف سے فرار ہو گئے 

سٹی پولیس چوکی نے مقدمہ درج کر لیا۔واضع رہے کہ اسی علاقے میں کچھ دن قبل بھی ڈاکوں نے دو وارداتیں کی ہیں اور ناکہ لگا کہ شہریوں کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹرز صاحبان کو اس وقت لوٹ لیا تھا جب وہ ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر آ رہے تھے۔
اہلیان علاقہ نے ڈی ایس پی ٹیکسلا سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر دلچسبی لیتے ہوئے ڈاکوں کے اس گینگ کو گرفتار کریں جو آئے دن ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں