They are 100% FREE.

بدھ، 13 مئی، 2020

سندھ میں کورونا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم

سندھ میں کورونا کو شکست دینے کا ریکارڈ قائم
کراچی :ترجمان سندھ بیرسٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے کا سندھ میں ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔24 گھنٹوں کے دوران 607 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک دن میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ان افراد نے خود کو آئسولیشن میں رکھ کر کورونا کو مات دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 15 مریض جان کی بازی ہارگئے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنے بار بار ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلہ تیار کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔کورونا وائرس ایک حقیقت ہے ہے تاہم اس کا علاج سے احتیاط ہے۔، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 24ہزار787، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 34ہزار336تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2255نئے کیسز رپورٹ ہوئے،31 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 737 ہوگئیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 13ہزار225 تک پہنچ گئی، سندھ میںرپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12ہزار610 ، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار21 اور اسلام آباد میں759 ہوگئی، بلوچستان میں 2158 , گلگت بلتستان میں475کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 88 ہوگئی۔ مٴْلک بھر میں اب تک 8 ہزار 812 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔
این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 737تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می31 ئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 218، پنجاب میں 214، کے پی کے میں 267، گلگت بلتستان 4 ، اسلام آباد میں 6 اور بلوچستان میں 27 شامل ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 17ہزار افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں11ہزاریی848 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 735ہسپتالوں میں 7876مریض زیر علاج ہیں۔ 323کرونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں