ٹیکسلا: سٹی پولیس ایچ ایم سی نے مخبر کی اطلاع پر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے کراچی پولیس سٹیشن ابراہیم حیدری کے اشتہاری ملزم سلیم والد ریاست کو ٹیکسلا سے کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس چوکی کو اطلاع ملی کے ریاست عرف مسہ منشیات فروش جو کہ تھانہ ابراھیم حیدری ضلع کراچی ملیر کے متعدد مقدمات میں اشتہاری ہے اور یہاں ٹیکسلا میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا ہے اس وقت کافی مقدار چرس کے ساتھ احاطہ پل کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود ہے. جس پر سٹی پولیس چوکی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے وہاں پر ریڈ کیا اور ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا تلاشی لینے پر ملزم سے پندرہ سو (1500) گرام چرس برآمد ہوئی .
اہلیان علاقہ نے سٹی چوکی انچارج مرزا قمر جاوید اے ایس آئی قیصر عباس عدنان جاوید محمد وقار فہیم منظور اوردیگر پولیس اہلکاروں کی اعلی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس اگر اسی طرح کام کرتی رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ علاقہ سے جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کا بھی خاتمہ نہ ہو سکے مرزا قمر جاوید کا کہنا تھا کہ ہم جرائم کے خاتمے اور منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کے لیے پر عزم ہیں انشاءاللہ ایسے معاشرے کے ناسوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کے ساتھ بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی کی جائے گی



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں