
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔13 مئی2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرویز مشرف کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں کورونا وائرس سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب 2008 میں اقتدار ملا تو ملک دہشتگردی اور نفاق کا شکار تھا لیکن ہم نے قومی اتفاق رائے سے سوات آپریشن کیا اور امن لے کر آئے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے بھی مختلف قسم کی افواہیں سامنے آ رہی تھیں تاہم آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کے شوشے غلط ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جیالوں اور ہمدردوں کی دعائوں سے آصف علی زرداری کی صحت ٹھیک ہو رہی ہے۔
جمہوریت دشمنوں کے دل میں مرد حر تیر کی طرح چبھ رہے ہیں ۔دوسری جانب وفاق اور سندھ حکومت میں بھی لفطی جنگ جاری ہے۔چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نےکل میڈیا نمانئدوں سے گفتگو کی تھی جس دوران انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے یہ پالیسی جاری رہی کہ صوبے اپنے مسائل خود دیکھیں تو وفاق صرف اسلام آباد تک محدود ہوجائے گا۔پی ِٹی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے، ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر سمجھانے کے لیئے تیار ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں