
کابل :افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک پولیس افسر کے جنازے پر مبینہ خود کش حملے سے 24 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان حکام نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ جنازے میں کئی اعلیٰ پولیس افسر بھی شامل تھے۔ حملہ ڈسٹرکٹ پولیس فورس کے ایک کمانڈرکے جنازے کے دوران کیا گیا جس میں بڑی تعدا د میں لوگ شریک تھے ، طالبان نے خودکش حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں