They are 100% FREE.

منگل، 17 جولائی، 2018

مسلم لیگ ن صرف چوہدری نثار علی خان ہے ،سرور خان سیاست کا کوڑا کرکٹ اور لنڈہ بازار ہے جو ہر کسی کو فٹ آجاتا ہے

جو اپنی یونین کونسل سے کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے وہ میرے مدمقابل آکر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہاہے، اس حلقہ میں مسلم لیگ ن صرف چوہدری نثار علی خان ہے ،سرور خان سیاست کا کوڑا کرکٹ اور لنڈہ بازار ہے جو ہر کسی کو فٹ آجاتا ہے ،اسے اسمبلی میں نہیں ردی کی ٹوکری میں ہونا چاہئے، چوہدری نثار کا سی بی گراونڈ واہ کینٹ میں جلسہ سے خطاب


سابق وفاقی وزیر داخلہ آزادامیدوار حلقہ این اے 59,63 چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک خطرات اور مشکلات سے دوچار ہے سیاسی لیڈر جو آپس میں اقتدار کے لئے دست و گریبان ہو رہے ہیں انھیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا،میں اقتدار کی بھینٹ چال میں نہیں پڑونگا،پاکستان کے مسائل حل کرنے میں اپنا رول ادا کرونگا،ایوان میں اور میری آواز سب سے اونچی ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی بی گراونڈ واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جب 85 میں آیا یہاں مسلم لیگ کا نام لیو اکوئی نہیں تھا،اس علاقہ میں مسلم لیگ کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی،اس علاقہ میں مسلم لیگ چوہدری نثار کے سوا کوئی نہیں،نواز شریف تو پی او ایف کے ادارے کی پراوئیویٹایزیشن کے لئے یہاں آرہے تھے ، میں نے سارا کھیل ملیا میٹ کردیا،اور پی او ایف کے مزوروں کے حقوق کا ڈٹ کر دفاع کیا،اس حلقہ سے شکست کے باوجود پندرہ ارب کے ترقیاتی کام کروائے،میری عوامی خدمت کے نشان ہر گلی کوچے میں موجود ہیں،ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، عمران خان کہتا ہے میں وزیر اعظم بنوں گا شہباز شریف کہتا ہے میں بنوں گاوزیر اعظم جو مرضی بنے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت جس مشکلات میں پاکستان گھرا ہوا ہے اسے ان مشکلات سے نکالا جائے،عوام نے ووٹ کی طاقت دیکر مجھے ایوان میں پہنچایا تو تین اصولوں پر کام کرونگا،دین اور ایمان کی سر بلندی کے لئے آواز اٹھاوں گا،حلقہ کے عوام کے حقوق لونگا نہیں بلکہ چھین کر آپ کو دونگا،پاکستان کی بقا ء اور سلامتی کے لئے ایوان میں میری آواز سب سے اونچی گونجے گی،اپنے سیایس حریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان نے ساری زندگی پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری یا جعلی ڈگریاں حاصل کرنے میں گزاری اور اسمبلی میں سو کر ٹائم پاس کیا،عمران خان نے واہ کینٹ جلسہ میں ایک بھی لفظ سرور خان کی تعریف میں ادا نہیں کیا،سرور خان نے جس لیڈر کو اپنی حمائت کے لئے واہ کینٹ بلایا اس نے سرور خان کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا،انھوں نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز میں جوش و جذبہ اور جنون ہے،وہ تبدیلی چاہتا ہے،تبدیلی صرف وہ لاسکتا ہے جس کا دامن صاف ہو اور دل میں کوئی کھوٹ نہ ہو،جسکا ضمیر اور خمیر اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے صاف ہو،انکا کہنا تھا کہ سرور خان کیا خاک تبدیلی لائے گا جس نے آج تک کسی ایک پارٹی سے وفاداری نہیں نبھائی،انکا کہنا تھا کہ سرور خان میرے ساتھ 85 میں جنرل ضیا کے دور میں ایم پی اے بنا،بے نظیر بھٹو آئیں تو چھلانگ لگا کر اسکے ساتھ ہوگیا،اور بے نظیر بھٹو کو اپنی بہن کہتا رہا،بے نظیر پر مشکل وقت آیا تو یہ شخص چھلانگ لگا کر پرویز مشرف کی وردی کے پیچھے چھپ گیا،پھر ق لیگ میں شامل ہوکر چوہدری شجاعت حسین کے نعرے لگاتا رہا،اس پر مشکل گھڑی آئی تو موصوف عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے،میں عمران خان کو کہتا ہوں کہ یہ لوگ سیاست کو کوڑا کرکٹ اور سیاست کا لنڈہ بازار ہیں جو ہر کسی کو فٹ آجاتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ سیاسی کوڑا کرکٹ کو ردی کی ٹوکری میں ہونا چاہئے اسمبلی میں نہیں،مذکورہ حلقہ میں ن لیگ کے امیدواروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو سیاسی حیثیت میں نے دی ،وہ آج ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں انکی سیاسی حیثیت اتنی ہے کہ وہ اپنی یونین کونسل میں ایک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے،انکا کہنا تھا کہ انھوں نے 34 سال نواز شریف کا ساتھ نبھایا،دیگر دوستوں کے ساتھ ملکر پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کو فعال کیا،اس حلقہ میں ایک ایک اینٹ مسلم لیگ ن کی میں نے رکھی ،انھوں نے اس بات کا واضح اعلان کیا کہ اس علاقہ میں اگر کوئی مسلم لیگ کا امیدوار ہے تو وہ صرف اور صرف چوہدری نثار ہے،جلسہ سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 کے امیدوار فیصل اقبال ، حلقہ پی پی 19 کے امیدوار ملک عمر فاروق نے بھی خطاب کیا، فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے انھیں کامیاب کیا تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ اسمبلی رکن کو ملنے والی تنخواہ ان پر حڑام ہوگی وہ یہ پیسہ بھی عوام پر خرچ کریں گے،ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ لوگوں کا جم غفیر یہ بتا رہا ہے کہ جیپ والے یہ الیکشن جیت چکے ہیں،اس موقع پر حاجی علی اصغر اعوان ، چوہدری اظہر گدوال،اسامہ قاضی ، نعمان احترام ، راجہ عامر سعید، بالخصوص صوبائی امیدوار فیصل اقبال کے والد حاجی اقبال ، سفیر خان،کے علاوہن کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں