They are 100% FREE.

جمعہ، 27 جولائی، 2018

شہریوں سے 13 ارب روپے لوٹنے میں ملوث 4 فراڈیوں کا ریمانڈ

کراچی: 
کراچی کی تاریخ کے سب سے بڑے 13 ارب روپے کے فراڈ کیس میں ملوث 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیاگیا جب کہ عدالت نے چاروں ملزمان کو 5 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر پولیس نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث ملزمان نے ایم این ایم نامی کمپنی کا دفتر شاہ فیصل میں کھولا تھا،ملزمان نے شہریوں کے لیے جعلی خصوصی موٹر سائیکل اسکیم شروع کی تھی ،موٹر سائیکل اسکیم کے ذریعے 42 ہزار کی موٹرسائیکل 25 ہزار میں دینے کا وعدہ کیا گیاتھا، ملزمان نے شہریوں سے 13ارب روپے سے زائدرقم جمع کی اور فرار ہوگئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سرغنہ شمیم عرف چینا کو ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ملزمان نے بتایا کہ ملزم شمیم عرف چینا بینکوں سے کروڑو ں روپے کی گاڑیاں نکالتا تھا ،ملزم قتل کے مقدمے میں مفرور بھی ہے ،ملزمان کا قریبی ساتھی شمیم خان عرف چینا قتل کے مقدمے میں اشتہاری اور مفرور ہے ،ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی،عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں