They are 100% FREE.

بدھ، 3 جون، 2020

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔ اس بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہوا جہاں باون فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں۔

سروے ميں شامل سینتیس فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہيں۔

ضرور پڑھیں: مشاہد خاقان عباسی کا چینی کمیشن کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں ميں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکنز کی تعداد زيادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے طیارہ حادثے کے کپتان کی خلاف ورزیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

کراچی طیارہ حادثے میں 97 افراد جان کی بازی ہار گئے
کراچی : سول ایوی ایشن تھارٹی نے پی آئی اے طیارہ حادثے کے کپتان کی خلاف ورزیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی ہے۔ سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ائیرٹریفک کنٹرولر کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے ہدایت پر عملدرآمد نہیں کیا۔ جب طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پرتھا توطیارےکی بلندی زیادہ تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرولر نےکپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے، طیارہ سات ناٹیکل میل پرتھا تو طیارےکی اونچائی 5 ہزار200 فٹ تھی اور طیارےکی اپروچ پروفائل سے زیادہ تھی۔ خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو 2بار ہدایات دیں کہ وہ طیارے کو بائیں طرف 180ڈگری پر لے جائیں لیکن کپتان نے ائیرکنٹرول کی ہدایات کو نظرانداز کیا اور ان پر عمل نہیں کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپتان کوہدایت دی گئی اپروچ کیلئےمطلوبہ بلندی تک لے آئیں کیونکہ طیارے کی اونچائی 3ہزار500فٹ تھی توطیارہ 4ناٹیکل 1300فٹ پر آگیا اور طیارے کے اترنےکی رفتار 250ناٹ سے زیادہ تھی جو کہ طیارےکی لینڈنگ کیلئےدرکار مطلوبہ رفتارسے زیادہ تھی۔ دوسری جانب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے نے کراچی میں تباہ ہونے والا طیارہ غیر ملکی کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا تھا، پی آئی اے نے یہ طیارہ 2014میں لیز پر لیا تھا اور اب انشورنس کی دو کروڑ ڈالر کی رقم اسی غیر ملکی لیزنگ کمپنی کو ادا کی جائے گی۔

البتہ مسافروں کی انشورنس کی رقم قوائد کے مطابق پی آئی اے کو ادا کی جائے گی ، مسافروں کو فی کس 50 لاکھ روپے انشورنس کی مد میں ادا کیے جائیں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے کیلئے فرانس سے طیارہ ساز کمپنی کے ماہرین کی ٹیم بھی پاکستان پہنچی تھی جو کہ تحقیقات کے بعد واپس چلی گئی ہے ۔

منگل، 2 جون، 2020

نیب ٹیم شہبازشریف کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار نہ کرسکی


نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ
لاہور: نیب ٹیم صدر ن لیگ شہباز شریف کو گرفتار نہ کرسکی، نیب ٹیم ڈیڑھ گھنٹے کی کارروائی کے بعد ماڈل ٹاؤن سے واپس چلی گئی، شہباز شریف کو گھر پر عدم موجودگی کے باعث گرفتار نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر چوہدری نیب شہباز شریف کے گھر 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں پہنچ گئے ہیں۔

ن لیگی رہنماء عطاء تارڑ، اور کیمرہ مین بھی جو کورونا میں مبتلا ہیں۔ وہ بھی گھر میں قرنطینہ میں تھے۔ نیب ٹیم جب اندر گئی تو گھر میں شہباز شریف کے اہلخانہ اور خواتین موجود ہیں۔ اس لیے نیب کی ٹیم اپنی خواتین اہلکار کے ذریعے باقی گھر کی تلاشی لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف نیب ٹیم آنے سے قبل کسی دوسرے گھر میں شفٹ ہوگئے ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم صدر ن لیگ شہباز شریف کو گرفتار نہ کرسکی، نیب ٹیم ڈیڑھ گھنٹے کی کارروائی کے بعد ماڈل ٹاؤن سے واپس چلی گئی۔ نیب کی ایک ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے جاتی امراء بھی پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب ٹیم کے کچھ اہلکار باہر گھر سے باہر آئے تھے لیکن ابھی تک نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر میں ہی موجود ہے۔

واضح رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری کیلئے نیب میں مسلسل تیسری بارعدم پیشی پر شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پہنچ گئی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی ماڈل ٹاؤن میں موجود ہے۔ پولیس نے شہباز شریف کے گھر کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا، اور ان کے گھر کی طرف جانے والے تمام راستے بھی بند کردیے ہیں۔

میڈیا سمیت کسی کو بھی اس طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں گرفتاری کے خدشے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی تاہم سابق جج شریف حسین بخاری کے انتقال کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم علی نے شہبازشریف کی عبوری ضمانت کے لئے درخواست سماعت کیلئے کل بروز ( بدھ ) مقررکردی ہے۔

درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ جس میں مئوقف اپنایا گیا کہ 1972ء میں بطور تاجر کاروبار کا آغازکیا اورایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردارادا کیا۔ عوام کی بھلائی کیلئے 1988ء میں سیاست میں قدم رکھا۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔

موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے، انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018 میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھا، 2018 میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں، نیب انکوائری کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔

کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم

کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے، ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور: کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے۔ ملک بھر میں موجود کورونا کی صورتحال پر ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ہر گھر، ہر دفتر میں پھیل چکا ہے۔ عید پر بچے کے نئے جوتے خریدنے اور آئسکریم کھانے کے لیے ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔

 ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے عید پر ایس او پیز کی پیروی نہیں کی جس کا نتیجہ کل آنے والی رپورٹ میں ہمارے سامنے آ گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم عید سادگی سے منا سکتے تھے، لیکن ہم نے باہر آنے کا فیصلہ کیا اور گھنٹوں بازاروں میں گزار دیئے۔

 رینڈم سیمپلنگ میں معلوم ہوا ہے کہ لاہور کا کوئی رہائشی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں ہے۔ رینڈم سیمپلنگ لاہور کے ہاٹ سپاٹ، رہائشی، دفاترز اور عام جگہوں پر کام کرنے والے لوگوں میں کی گئی، اس دوران اسمارٹ سیمپلنگ میں 6.1 فیصد اور سیمپلنگ میں 5.1 فیصد کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

بعض علاقوں میں 14 فیصد سے بھی زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔ اعدادوشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے اب نجی ٹی وی چینل پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم نے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص پر لازم کر دیا جائے کہ وہ کہیں بھی جائے تو ماسک کا استعمال لازمی کرے۔

چین، دنیا کی مہنگی ترین طلاق، خاتون 32 ارب ڈالر کی مالک بن گئی

چین، دنیا کی مہنگی ترین طلاق، خاتون 32 ارب ڈالر کی مالک بن گئی
بیجنگ (ڈیسک نیوز) ایشیاء کی اب تک کی سب سے مہنگی طلاق سے ایک اور خاتون ارب پتی بن گئیں۔29مئی کو ہونے والی ایک کمپنی فائلنگ کے مطابق شینزین کنگتائی بائیولوجیکل پروڈکٹس کمپنی کے چیئرمین ڈو ویمن نے ویکسین ساز کے 161.3 ملین شیئرز اپنی سابق اہلیہ یوآن لپنگ کو منتقل کیے،جس وہ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہوگئیں،پیر کو بند ہونے والے اسٹاک کی مالیت تقریباََ 3.2 ارب ڈالر تھی۔

دبئی میں اگلے 6ماہ کے دوران 70فیصد کمپنیاں بند ہوجائیں گی..کمپنی سی ای اوز

دبئی میں اگلے 6ماہ کے دوران 70فیصد کمپنیاں بند ہوجائیں گی
دبئی : دبئی میں اگلے 6ماہ کے دوران 70فیصد کمپنیاں بند ہوجائیں گی، دبئی میں اگلے ایک ماہ میں آدھے سے زیادہ ہوٹل اور ریسٹوران بند ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ٹرانسپورٹ اور سیاحت کا 75فیصد کاروبار بھی خطرے میں ہے۔ دبئی میں ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں سمیت 1228سی ای اوز سے کیے گئے سروے میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ دبئی میں اگلے 6ماہ کے دوران 70فیصد کاروبار ختم ہوجائے گا۔

مالکان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے۔ جن 70فیصد ملکان نے کاروبار ختم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ان میں سے 27فیصد کا خیال ہے کہ اگلے ایک ماہ کے دوران انکا کاروبار بن ہوسکتا یے جبکہ 47فیصد کا ماننا ہے کہ انکا کاروبار اگلے 6ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔

سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی 70فیصد کمپنیوں کا خیال ہے کہ اگلے 6ماہ میں انکا کاروبار ختم ہوجائے گا تاہم 30فیصد کمپنی مالکان کا ماننا ہے کہ وہ اس وقت کو گزار لیں گے اور آنے والے وقت میں انکا کاروبار بڑھے گا۔

سروے منعود کرونے والے ادارے کا کہنا ہے کہ انہوں نے دبئی مین مارچ اور اپریل کے لاک ڈاؤن کے بعد 2لاکھ45ہزار کمپنیوں میں سے 1228سے سروے کیا جس کے بعد ادارے کا خیال ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کاروباری حلقوں کا اعتماد بہتر ہوگا اور کاروبار بڑھے گا۔ تاہم فی الحال متحدہ عرب امارات میں باقی دنیا کی طرح کاروبار میں مندی کا رجحان قائم ہے، ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے اور تنخواہوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔
 واضح رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 264کورونا مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔اب تک 17ہزار932مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا چینی کمیشن کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

شاہد خاقان عباسی کا چینی کمیشن کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
لاہور :مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کو بتاؤں گا کہ یہ جھوٹا کمیشن ہے جس نے مجرموں کو بچایا ہے، جو چینی 55 روپے کلو ہونی چاہئے تھی وہ آج بھی 90 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ کو میرے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے؟ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ دو نمبر کمیشن ہے۔کہ جس کے ایک کام ذمے لگایا گیا تھا کہ چینی کی قیمت کیوں بڑھی ہے؟ اس کے ذمے دار کون ہیں؟ مجھے یہ کمیشن بتا دے رپورٹ میں یہ کہاں ہے؟ میں شہزاد اکبر کو نہیں جانتا ، ان کی حیثیت کیا ہے؟یہ کون ہے؟ مطلب اس طرح کی باتیں ایک وزیر کو کرنی چاہیے، یہ ایک باہر سے آیا ہوا شخص ہے پتا نہیں کون ہے؟ ہمارے دور میں کوئی مشیر ٹی وی پر جاکر حکومت کی پالیسیوں کی بات نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جب سبسڈی دی گئی تو چینی کی قیمت 18 فیصد کم ہوئی جبکہ ان کے دور میں سبسڈی 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔میں نے 20 ارب سبسڈی دی ، جس میں 10ارب وفاقی حکومت اور 10 فیصد صوبوں نے دی۔یہ سبسڈی قیمت کو برابر کرنے کیلئے دی گئی تھی۔اگر اس پر کسی نے سوال کرنا ہے تو یہ سارے وزراء اور کمیشن بیٹھیں ،سوال کریں میں بھی ان سے سوال کروں گا۔

یہ میرا اوپن چیلنج ہے، اگر ایسا نہ کیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔ میں سپریم کورٹ کو بتاؤں گا کہ یہ جھوٹا کمیشن ہے۔اس نے مجرموں کو بچایا ہے، کیونکہ ابھی تک پاکستان کے عوام 120روپے سے زیادہ چینی کی قیمت کی مد میں ادا کرچکے ہیں۔چینی آج بھی 90روپے فی کلو بک رہی ہے، میں پاکستان کے عوام کیلئے سپریم کورٹ جاؤں گا، جو چینی 55روپے فی کلو ہونی چاہیے تھی وہ کیوں 90روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔