They are 100% FREE.

جمعہ، 1 فروری، 2019

عثمان بزدارمیں ایسی کیا بات ہےکہ وزیراعظم ڈھٹائی سے ان کا دفاع کر رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

عثمان بزدارمیں ایسی کیا بات ہےکہ وزیراعظم ڈھٹائی سے ان کا دفاع کر رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعتراض اٹھایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میں ایسی کیا بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈھٹائی سے ان کا دفاع کررہے ہیں؟
کندھ کوٹ میں جلسے کے بعد میڈيا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 'بے چارے وسیم اکرم بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا کیا قصور ہے'۔
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'کرکٹ میں امپائر جبکہ سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے'۔
 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے لیے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف میں بہت سے امیدوار تھے عثمان بزدار آخری وقت میں آئے، ان میں ایسا کیا تھا کہ انہیں وزیر اعلیٰ بنادیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ وزیر اعظم سندھ آرہے ہیں وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں امید ہے سندھ کے عوام کے مسائل حل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو سلیکٹڈ وزیراعظم ہوتے ہیں عوام کو ان کا حق نہیں دیتے، ان کے مسائل کو حل نہیں کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا کے خلاف سازش کی جارہی ہے یہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر سوچا سمجھا حملہ ہے،بدقسمتی سے ہماری وفاقی حکومت بھی اس سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس حکومت نے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا، اس نے آتے ہی ہر صنعت اور ہر شعبے میں لوگوں کو بیروزگار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے جو بھی کہا وہ جھوٹ ہی نکلا ہے، عمران خان پارلیمانی نظام کے وزیراعظم ہیں اور صدارتی نظام کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر آئینی ترمیم سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اٹھارویں ترمیم پر عمل نہیں کررہا، تحریک انصاف کے وزیر اٹھارویں ترمیم کے خلاف بات کرتے ہیں۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ صوبہ سندھ کے صحت کے اداروں کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اس سلسلے میں قانونی اور سیاسی آپشنز استعمال کرے گی، ہم اٹھارویں ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ ملک میں صرف ایک قوت ہے اور وہ عوام ہے ، سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے، کرکٹ میں امپائر کی مرضی چلتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ بجٹ میں 90 ارب روپے کم کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے صوبے کے ترقیاتی کام کو نقصان پہنچے گا، یہ جانتے ہیں کہ ہمیں الیکشن میں شکست نہیں دے سکتے، اس لیے جعلی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرکے ہمارے خلاف سازش کی جاتی ہے۔

اپوزیشن کا حج پیکج کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ

اپوزیشن کا حج پیکج کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ
اپوزیشن جماعتیں حج پیکج کا معاملہپارلیمنٹ میں اٹھائے گی، پی ٹی آئی کی پہلی حکومت ہے جس نے حج مہنگا بنا دیا، عام آدمی کیلئے حج کرنا محال بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خاطر حج کو مہنگا ہونے سے روکے رکھا، عوام 
کو حج پر سبسڈی دی گئی تاکہ عوام فریضہ حج ادا کرسکیں۔
یہ بھی  ضرور پڑھیں  :حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ....کابینہ نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدیا
لیکن موجودہ حکومت نے حج کو مہنگا کردیا ہے۔پی ٹی آئی کی پہلی حکومت ہے جس نے حجپر سبسڈی کو ختم کرکے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حج پیکج کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گی۔ عوام کو مسائل میں گھرا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔ عام آدمی کیلئے حج کا سوچ بھی نہیں سکتا، عوام کیلئے حج کرنا محال بنا دیا ہے۔
ریاست مدینہ کے دعویداروں نے حاجیوں سے بھی ریلیف چھین لیا۔
واضح رہے وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2019ء کی منظور ی دے دی ہے۔ رواں سال حکومت نے حج پر حاجیوں کو کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے باعث حج مہنگا ہوجائے گا۔ رواں سال حج ایک لاکھ سے زائد مہنگا ہوگیا ہے۔ شمالی پاکستان کیلئے 4 لاکھ 36 ہزار اور جنوبی پاکستان والوں کیلئے 4 لاکھ 26 ہزار روپے کا حج کردیا گیا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے فی حاجی45 ہزار سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
  ضرور پڑھیں  :لائسنس کے بغیر گھر میں پانی کی موٹر لگانے پر پابندی عائد ہونے والی ہے
حاجیوں سے20 فروری حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ایسے افراد جن کی عمر80 سال یا اس سے زائد ہے ان کو بغیرقرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا۔حکومت کی جانب سے سرکاری کوٹہ 60 اور نجی کوٹہ 40 فیصد رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج فریضہ ادا کرسکیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے عوامی ردعمل پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حج اور زکوٰة صاحب استطاعت پر واجب ہیں۔ سبسڈی کا مطلب یہ ہے کہ حکومت غریب لوگوں سے رقم لے کر حج کرائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ حج کی عبادت کے بنیادی فلسفے سے ہی متصادم ہے۔

مجھے گورنر نے ہٹوایا ، فائلیں سامنے لا یا تو وہ عہدے پر نہیں رہیں گے سابق ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ



لاہور(ویب ڈیسک )سابق ڈپٹی کمشنر احمد خاور کمال کا چارج چھوڑنے سے قبل دکھ بھرا خط، اعلیٰ افسران کو لکھ دیا ، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے اولڈ ایج ہوم کے دورے کو کسی بازاری سیاستدان کے دورے پر فوقیت دی، میں اپنا ڈپٹی کمشنر کا عہد ہ چھوڑ رہاہوں۔میرے کسی بھی سرکاری دفتر کا یہ آخری روز تھا، میں اولڈ ایج ہوم گیا، جہاں معاشرے کی بے حسی بھی دیکھی میں نے وہیں پر دوپہر کا کھانابھی کھایا، ان غریبوں کے ساتھ جن کو معاشرے نے ٹھکرادیا ہے۔ بزرگ عورتوں اور مردوں نے میر ے لئے آنسو بھی بہائے ،بزرگ عورتوں اور مردوں نے میرا ماتھا بھی چوما، اور مجھے بہت سارا پیار بھی دیا، احمد خاور شہزاد کا کہنا تھا کہ میری بیوی بچوں کے لئے بہت ساری دعائیں بھی دیں، میں نے آج پوری زندگی کا سرمایہ حاصل کر لیا ہے ، میں نے آج خدا کے حضور دعا کی کہ میں معاشرتی برائیوں کے خلاف پوری طرح سینہ سپر رہوں گا ، واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعلی ٰنے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنر کو او ایس ڈی کیا تھا، 
روزنامہ دنیا کے مطابق احمد خاور شہزاد نے انکشاف کیا کہ پنجاب بدترین منافقوں کی سرزمین ہے ، سیاستدان انتہا کے کرپٹ ہیں، سیاستدانوں کی کرتوتوں کی فائلیں میرے پاس موجود ہیں جو اس وقت اہم عہدوں پر تعینات ہیں، اگر میں وہ سامنے لے آیا تو گورنر اور کئی افراد اپنے عہدوں پر نہیں رہیں گے ، گورنر پنجاب چودھری سرور کا بھائی ڈاکٹر رضوان اور بھانجا ڈاکٹر کشف ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھتے ہیں یہ گردے بیچنے کے سکینڈل میں پکڑے گئے تھے ، احمد خاور شہزاد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رضوان اور ڈاکٹر کشف نے کروڑوں روپے دیکر اپنی جان چھڑوائی ہے ، گورنر پنجاب چودھری سرور نے پریشر ڈالا کہ میں ان کے بھائی اور ان کے بھانجے کو اہم معاملات میں شامل کروں، یہاں پر کئی سیاستدانوں نے غلط کام کروانے کے لئے بھی دباﺅ ڈالا ہے ،
 احمد خاور شہزاد نے کہاکہ انہوں نے پہلا سی پیک سیمینار کروایا ہے ،مار چ کے پہلے ہفتے میں 2لاکھ درخت لگانے جارہا تھا لیکن اب وہ منصوبہ ٹھپ ہو جائیگا، اسی طرح 16ہزار درخت بہت کم وقت میں لگاکر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ، اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بہت اچھے کام کئے ہیں، لیکن گورنر پنجاب چودھری سرور کے کہنے پر کسی کا تبادلہ کرنا اور پھر بیوروکریسی کو پریشر میں رکھ کر کام کروانا یہ مناسب رویہ نہیں ہے ، یہ انتہائی غیر مناسب رویہ ہے اور سیاستدان اس وقت انتہا کے کرپٹ ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے اور جلد سب کچھ عوام کے سامنے لاﺅں گا۔ اس سلسلہ میں گورنر پنجاب سے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن رابطہ نہ ہوسکا، گورنر ہاو¿س ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے کبھی غیر قانونی احکامات نہیں دیئے ، تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں۔

لائسنس کے بغیر گھر میں پانی کی موٹر لگانے پر پابندی عائد ہونے والی ہے

لائسنس کے بغیر گھر میں پانی کی موٹر لگانے پر پابندی عائد ہونے والی ہے
عوام تیار ہو جائیں، حکومت کی جانب سے اُن سے ایک نئی فیس وصول کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں پانی کے زیر زمین ذخائر کو کم ہونے سے روکنے کی خاطر حکومت پنجاب نے نئی حکمت عملی تشکیل دی ہے، جس کے لیے ایک قانون وضع کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق گھریلو صارفین پر بھی ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کی خاطر حکومت نے گھریلو صارفین اور کسانوں کو بھی پانی کے استعمال پر لائسنس دینے کا واٹر ایکٹ تیار کر لیا ہے۔
مجوزہ بل میں شہری اور کسان موٹر پمپ اور ٹیوب ویل کی تنصیب سے پہلے اتھارٹی لائسنس لیں گے۔ واٹر ایکٹ ڈرافٹ کے مطابق شہریوں کو پانی کے حصول کے لیے نئے پمپ کی تنصیب سے قبل لائسنس لینا پڑے گا، اگر کوئی شہری بغیر لائسنس حاصل کیے موٹر یا ٹیوب ویل لگوائے گا تو اس کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔
۔ مجوزہ بل کے مطابق کوئی بھی شہری گھر میں پانی کے حصول کے لیے موٹر لگانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا پابند ہو گا۔
بل کے مطابق واٹر رینکر اتھارٹی پانی کے لیے تنصیب کیے جانے والے پمپ کا لائسنس جاری کرے گی۔اس پابندی کا دائرہ کار دیہاتوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں کسانوں کے لیے بھی لائسنس کے بغیر ٹیوب ویل لگانے پر پابندی کی تجویز ایکٹ میں شامل کی گئی ہے۔ محکمہ انہار کسانوں کو ٹیوب ویل لگانے کے لیے لائسنس جاری کرے گا۔ پانی کی کمپنیوں کے لیے واٹر پالیسی کے مطابق بنایا گیا کمیشن لائسنس کے اجراء کا مجاز ہو گا۔ 

حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ....کابینہ نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدی

کابینہ نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حج پالیسی 2019 پیش کی گئی اور حج اخراجات اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سال وفاقی حکومت نے فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کافیصلہ کیا ہے تاہم اس فیصلے کو مسترد کردیا گیا اور رواں برس سبسڈی نہ دینے کا فصیلہ کیا گیا ہے۔
حج کے اخراجات کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، شمالی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے اور جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے ہوں گے،اجلاس میں پالیسی کے مندرجات پر غور کے بعد حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران بریفنگ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سال 80 سال یا زائد عمر کے افراد کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا اور مسلسل 3 سال ناکام رہنے والوں کو بھی اس سال بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا جب کہ سرکاری کوٹا 60 اور نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹا 40 فی صد ہوگا، حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی اور اس سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
اجلاس میں مستقبل کے ورک پلان سے متعلق سمری پیش کی جائے گی اور سول سروس ریفارمز اورری اسٹرکچرنگ سے متعلق سمری بھی پیش کی جائے گی۔

کراچی کے رہائشی نوجوان پاکستانی استاد نے عالمی اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا


کراچی کے رہائشی نوجوان پاکستانی استاد نے عالمی اعزاز اپنے نام کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

لندن (ٹیکسیلا نیوز) پاکستان کے نوجوان استاد’احمد سایہ‘‘ نے بہترین استاد برائے سال 2019 کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ،کیمبرج ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دنیا بھر سے پچاس سے زائد استادوں نے مقابلے میں حصہ لیا، صارفین نے آن لائن ووٹ کاسٹ کیا،کراچی کے رہائشی پاکستانی نوجوان احمد سایہ مقابلے کے فاتح قرار پائے اور انہوں نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کیا۔ 

We are pleased to announce the winner of the 2019 Dedicated Teacher Award goes to... Ahmed Saya from Cordoba School for A Level in Pakistan. Well done to Ahmed and all our finalists! http://bit.ly/1dedicatedteacher …
39 people are talking about this

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں
امریکا میں سرد ترین موسم، یخ بستہ ہواؤں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی لائنیں جم گئیں اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 12تک پہنچ گئی ہے ۔
بدھ کو سرد ترین علاقہ ریاست منی سوٹا کا نوررِس کیمپ رہا جہاں پارہ منفی اڑتالیس تک گر گیا، شکاگو میں آج رات منفی بتیس درجہ حرارت کےساتھ تینتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے، ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی چالیس تک گر سکتا ہے۔

امریکا میں شدید سردی سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں
متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں، خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جان لیوا سردی کی شدت میں جمعے سے کمی آنے کا امکان ہے۔