سابق وزیر داخلہ کو سیاست سے آوٹ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، ق لیگ کے عہدیداروں اہم اجلاس چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا گیا،سابقہ حلقوں این اے 52 اور 53 سے انکے مضبوط سیاسی حریف غلام سرور خان مدمقابل ہونگے جبکہ سابقہ پی پی 6 سے حاجی امجد یا حامد نواز راجہ امیدوار ہونگے،پی پی پانچ سے کرنل (ر) اجمل راجہ امیدوار ہونگے،انتہائی معتبر زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور خان ،پیپلز پارٹی کے حاجی نواز کھوکھر،مسلم لیگ ق کے محمد بشارت راجہ،کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی ہے،اور مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر سے بھی مشاورت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 52, 53 سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مقابلہ غلام سرور خان کریں گے،جبکہ این اے 52سے مسلم لیگ ق کے محمد ناصر راجہ بھی امیدوار ہوسکتے ہیں،ادہر زرائع کے مطابق پس پردہ مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر سے مشاورت میں چوہدری نثار کے خلاف حمائت کی یقین دھانی کرائی گئی ہے،بتایا جارہا ہے کہ قبضہ مافیا کی وجہ سے بہت سے ووٹرز چوہدری نثار علی خان سے نالاں ہیں،جس میں اہم کردار انکے پرنسپل سیکرٹری کا ہے،ادہر نئی حلقہ بندیوں میں بہت سے علاقے کاٹ کر نئے حلقوں میں شامل کئے گئے ہیں جہاں چوہدری نثار کے ووٹرز کی تعداد زیادہ ہے،اس سے بھی چوہدری نثار علی خان کا ووٹ بنک کم ہوا ہے،شنید ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،تاہم وہ مسلم لیگ ن میں ہی رہیں گے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے،دو صوبائی حلقوں کی بابت معلوم ہوا ہے کہ ایک پر چوہدری نثار خود جبکہ دوسری سیٹ پر اپنے بیٹے تمیور علی خان کو الیکشن لڑائیں گے،اس سلسلے میں انکے سیاسی حریفوں نے اپنی صف بندی کردی ہے آئندہ چنددنوں میں اہم اجلاس ہوگا،یہ بھی شنید ہے کہ مسلم لیگ ق کے سابق ناظم راولپنڈی حامد نواز راجہ اور حاجی امجد کو تحریک انصاف میں شام کروایا جائے گا۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
جمعہ، 9 مارچ، 2018
چوہدری نثار کے خلاف سیاسی صف بندی
سابق وزیر داخلہ کو سیاست سے آوٹ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، ق لیگ کے عہدیداروں اہم اجلاس چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا گیا،سابقہ حلقوں این اے 52 اور 53 سے انکے مضبوط سیاسی حریف غلام سرور خان مدمقابل ہونگے جبکہ سابقہ پی پی 6 سے حاجی امجد یا حامد نواز راجہ امیدوار ہونگے،پی پی پانچ سے کرنل (ر) اجمل راجہ امیدوار ہونگے،انتہائی معتبر زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور خان ،پیپلز پارٹی کے حاجی نواز کھوکھر،مسلم لیگ ق کے محمد بشارت راجہ،کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی ہے،اور مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر سے بھی مشاورت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 52, 53 سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مقابلہ غلام سرور خان کریں گے،جبکہ این اے 52سے مسلم لیگ ق کے محمد ناصر راجہ بھی امیدوار ہوسکتے ہیں،ادہر زرائع کے مطابق پس پردہ مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر سے مشاورت میں چوہدری نثار کے خلاف حمائت کی یقین دھانی کرائی گئی ہے،بتایا جارہا ہے کہ قبضہ مافیا کی وجہ سے بہت سے ووٹرز چوہدری نثار علی خان سے نالاں ہیں،جس میں اہم کردار انکے پرنسپل سیکرٹری کا ہے،ادہر نئی حلقہ بندیوں میں بہت سے علاقے کاٹ کر نئے حلقوں میں شامل کئے گئے ہیں جہاں چوہدری نثار کے ووٹرز کی تعداد زیادہ ہے،اس سے بھی چوہدری نثار علی خان کا ووٹ بنک کم ہوا ہے،شنید ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے،تاہم وہ مسلم لیگ ن میں ہی رہیں گے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے،دو صوبائی حلقوں کی بابت معلوم ہوا ہے کہ ایک پر چوہدری نثار خود جبکہ دوسری سیٹ پر اپنے بیٹے تمیور علی خان کو الیکشن لڑائیں گے،اس سلسلے میں انکے سیاسی حریفوں نے اپنی صف بندی کردی ہے آئندہ چنددنوں میں اہم اجلاس ہوگا،یہ بھی شنید ہے کہ مسلم لیگ ق کے سابق ناظم راولپنڈی حامد نواز راجہ اور حاجی امجد کو تحریک انصاف میں شام کروایا جائے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی...
-
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اعلیٰ عدلیہ میں شمولیت کے بعد دوسری مرتبہ مشکلات کا سامناہے۔دونوں مرتبہ وکلا برادری اور عوامی حلقے ان کے ساتھ ...
-
کینبرا :آسٹریلیا کے معروف ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ’بگ بیش‘ میں سمارٹ بال تیار کر لی گئی ہے جس میں مائیکرو چپ نصب کی جائے گی اور نئی ٹیکنالوج...
-
اسلام آباد: ٹیکسیلا اور جڑاوں شہروں میں بارشوں سے موسم خوشگوار ، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا بھی امکان...

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں