چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران نے کہا ہے کہ یونین کونسل خرم پراچہ میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم شروع کرنا ایک احسن اقدام ہے اس سے علاقہ کے زمین مالکان کو سہولت میسر ہوگی، عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں ،جب سے لوکل گورنمنٹ کے ادارے معرض وجود میں آئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں فنڈز روک کر رکھے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل آفس میں کمپیوٹرائزڈ اراضی سسٹم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود وائس چئیرمین عبیدالرحمن،وائس چئیرمین حاجی محمد مسکین، اجمل خان تنولی، صوفی بشیر ،کونسلران محمد عمران مغل، راجہ محمد نزیر، جمیل خان، صوفی محمد اکرم، ملک منیر ،محمد اعجاز، بلال احمد یوتھ کونسلر، منظور مسیح اقلیتی کونسلر، نسیم اختر، سمیعہ اظہر لیڈی کونسلران، انجنئیر اعجاز میو،زبیر جمیل خان، علی صوفیان، ارشد محمود، شہزاد احمد کمپیوٹر انچارج،سمیت دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی،چئیرمین ملک سہیل عمران نے کہا کہ اس سسٹم سے نہ صرف یونین کونسل کے کسانوں کو سہولت ملے گی بلکہ دیگر زمین مالکان کو بھی فرد کے حصول و انتقالات درج کرانے میں سہولت ملے گی،کمپیوٹرانچارج شہزاد احمد کی نگرانی میں عوام کی سہولت کے لئے اسکا باقائدہ اجراء کر دیا گیا ہے جوکہ احسن اقدام ہے۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی...
-
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اعلیٰ عدلیہ میں شمولیت کے بعد دوسری مرتبہ مشکلات کا سامناہے۔دونوں مرتبہ وکلا برادری اور عوامی حلقے ان کے ساتھ ...
-
کینبرا :آسٹریلیا کے معروف ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ’بگ بیش‘ میں سمارٹ بال تیار کر لی گئی ہے جس میں مائیکرو چپ نصب کی جائے گی اور نئی ٹیکنالوج...
-
اسلام آباد: ٹیکسیلا اور جڑاوں شہروں میں بارشوں سے موسم خوشگوار ، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا بھی امکان...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں