They are 100% FREE.

ہفتہ، 27 اپریل، 2019

میں نے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے.... چوہدری نثار

میں نے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے
راولپنڈی  : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مجھے اقتدار کی خواہش نہیں روزہ رکھا ہوا ہے، آپ یقین کریں جب افطاری ہو گی تو بہت مزا آئے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار نے یہ بات راولپنڈی میں کارکنان سے خطاب میں کہی ۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خاندوسروں پر تنقید کرتے ہیں جب کہ خود ریکارڈ قرضے لیے۔ ؟
 حالات بدترین نظر آ رہے ہیں۔پہلے جو ڈالر 100 روپے مین ملتا تھا اب وہ 150 میں بھی نہیں ملتا۔ان کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔اکتوبر ، نومبر اور دسمبر میں بہت زیادہ مہنگائی ہونے والی ہے۔بڑی بیماری کا علاج ڈسپرین سے کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور سماجی حالات سنگین ہو گئے ہیں جب کہ اسمبلی میں جھگڑا معمول بن چکا ہے۔
عمران خان کے ساتھ ہوتا تو متحدہ رہنے کا مشورہ دیتا۔موجودہ حالات دشمنوں کو فائدہ دینے کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹ کو مسخ کر کے رکھ دیا گیا ہے۔ ضلع کونسل ختم کر دیا گیا، قانون پر احتجاج کروں گا۔بہت سے لوگ عدالت کا رخ کریں گے۔ تحریک انصاف اگر مقبول جماعت ہے تو الیکشن کرا کے دیکھ لے۔انتخابی نتائج نکال کر دیکھ لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کرا ہی نہیں سکتی۔چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی میرے پاس آئے تھے اور درخواست کی تھی کہ حلف اٹھا لوں۔میں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حلف نہیں اٹھاؤں گا کیونکہ میرے ساتھ قومی اسمبلی میں دھوکا ہوا ہے۔خیال رہے کچھ روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ سینئیر سیاست دان چوہدری نثار نے سیاست میں پھر سے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ جلد ہی حلف اٹھائیں گے اور انہیں وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

کراچی: ہیٹ ویو الرٹ جاری،درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ کا خطرہ:محکمہ موسمیات

 کراچی: ہیٹ ویو الرٹ جاری،درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ کا خطرہ:محکمہ موسمیات
کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 1 سے 3مئی کے دوران شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں کراچی کا درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔شمالی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ہفتہ کےروز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت  مٹھی، شہید بینظیرآباد44 ،حیدرآباد، موہنجوداڑو43، میر پورخاص، چھور، سکرنڈ، لاڑکانہ، سکھر، دادو، روہڑی، ٹنڈوجام اور بدین میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Karachi
3 – Days Forecast
27thApril, 2019
Weather Elements
Day 1(27th April)
Day 2(28th April)
Day 3(29th April)
WEATHER
Hot
Hot
Hot
MAXIMUM
TEMPERATURE(°C)
37 – 39 ºC
37 – 39 ºC
38 – 40 ºC
MINIMUM
TEMPERATURE (°C)
 
24.0 ºC
24 – 26 ºC
25 – 27 ºC
HUMIDITY MORNING (%)
60 – 70 %
60 – 70 %
50 – 60 %
HUMIDITY
EVENING (%)
40 – 50 %
40 – 50 %
30 – 40 %
WIND DIRECTION
Northerly/ Northwesterly
Becoming Westerly

Northerly/ Northwesterly Becoming
Westerly

Northerly/ Northwesterly Becoming

پاکستانی صدر کا فون نمبر ضمانت میں رکاوٹ بن گیا‘


برطانیہ کی ایک عدالت نے ابراج گروپ کے مالک عارف نقوی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست اس وجہ سے مسترد کر دی ہے کہ وہ پاکستان فرار ہو سکتے ہیں ۔
ابراج گروپ کے بانی پر امریکہ میں اس الزام کے تحت مقدمہ درج ہے کہ انہوں نے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالرز اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیے ۔
عارف نقوی ابراج گروپ کے مالک ہیں جن کے پاس کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 80 فیصد شیئرز ہیں ۔
ان کو 10 اپریل کو لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ پاکستان سے پرواز کر کے پہنچے تھے ۔
امریکہ نے برطانیہ سے ابراج گروپ کے مالک کو حوالے کرنے کی درخواست کر رکھی ہے تاکہ ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکے
عالمی میڈیا ادارے بلومبرگ کے مطابق جج ایما اربوتھنوٹ نے اس وقت 58 سالہ عارف نقوی کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست مسترد کی جب عدالت کو استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ گرفتاری کے وقت ملزم نے رابطے کے لیے پاکستان کے صدر عارف علوی کا فون نمبر دیا تھا ۔
استغاثہ نے بتایا کہ ’اس طرح خطرہ ہے کہ وہ ضمانت کے بعد پاکستان فرار ہو سکتے ہیں جہاں ان کے حکومت میں اعلی سطح 
پر رابطے ہیں۔‘
جج نے کہا کہ ’اس پر تحفظات ہیں کہ ملزم کے پاس صدر کا فون نمبر ہے کیونکہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ پاکستان میں ایسے دوست رکھتے ہیں جو اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔‘
عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم کو ضمانت دی جاتی ہے تو اس بات پر شدید تحفظات ہیں کہ وہ ملک چھوڑ کر جا سکتے ہیں ۔
عارف نقوی کو لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کو امریکہ کے حوالے کیے جانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے

ٹاپ ٹین ملازمت پیشہ پاکستانی جو ماہانہ تنخوا ہ کروڑوں روپے میں وصول کرتے ہیں

ٹاپ ٹین ملازمت پیشہ پاکستانی جو ماہانہ تنخوا ہ کروڑوں روپے میں وصول کرتے ہیں
اسلام آباد : پاکستان میں بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی ٹا پ ٹین خوش نصیب شخصیات ایسی ہیں جو ماہوار تنخوا ہ کروڑوں میں وصول کررہی ہیں ۔
ان میں سرفہرست نام محمد اورنگزیب کا ہے جو حبیب بینک سے تعلق رکھتے ہیں ، محمد اور نگزیب ایک سال سے پاکستان کی بینکنگ انڈسٹر ی سے منسلک ہیں ۔ انہوں نے حبیب بینک کواس وقت جائن کیا جب 2017میں میں بینک کوشدید مالیاتی بحران کا سامنا تھا ۔ محمد اورنگزیب کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا چیئر مین بھی منتخب کیا گیا ، محمد اورنگزیب کی ماہوا ر تنخوا دو کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے حبیب بینک کو ایک نفع بخش ادارہ بنایا اور اس کی گروتھ 41فیصد تک لے گئے لیکن اس سال ہی حبیب بینک کو افغانستان میں دھچکا لگا اور بینک کو افغانستان سے اپنے تمام آپریشنز بند کرنا پڑے
دوسرے نمبر پر زیادہ تنخواہ لینے والی ملازم پیشہ خاتون سیما کامل ہیں جن کا تعلق یونائیٹڈ بینک سے ہے جن کی ماہانہ تنخواہ ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے ہے ۔ تیسر ے نمبر پر نعمان انصاری ہیں جو بینک الفلاح سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کی ماہوار تنخواہ نوے لاکھ ہے ، اس طرح عمران مقبول ایم سی بی ،عظمت ترین ایم سی بی، شہزاد ڈاڈا سٹینڈرڈ چارٹرڈ ،عرفان صدیقی میزان بینک ،منصور علی خان بینک الحبیب،طاہر حسین قریشی لائیڈ بینک ،یوسف حسین جن کا تعلق فیصل بینک ماہانہ ایک کروڑ کے قریب اور پچاس لاکھ سے زائد تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا..’بس اب بہت ہوگیا ‘ اسحاق ڈار سے شادی کا معاملہ، ماروی میمن نے ن لیگ کو واضح پیغام دے دیا

حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ ..

لاہور : ماروی میمن کا کہنا ہے کہ حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا، ن لیگ کا اخلاقی امیج انکی اپنی بےوقوفیوں کے باعث پہلے ہی کافی خراب ہے، موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما ماروی میمن طویل عرصے بعد سیاسی منظر نامے پر واپس آئی ہیں۔
ماروی میمن نے سیاسی منظر نامے پر واپس آتی ہے اپنی جماعت ن لیگ میں ہلچل مچا دی ہے۔ ماروی میمن نے ن لیگ کی قیادت پر شدید تنقید کی ہے۔ ماروی میمن نے ن لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا۔
ماروی میمن کہتی ہیں کہ ن لیگ کا اخلاقی امیج انکی اپنی بےوقوفیوں کے باعث پہلے ہی کافی خراب ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی۔
ماروی میمن کا کہنا ن لیگ کی جانب سے ان کیخلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، اگر یہ سب کچھ بند نہ ہوا، تو وہ حقائق پر سے پردہ اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔ ماروی میمن نے ان تمام خیالات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا:



View image on TwitterView image on Twitter

Pmln leaders SORT party workers who r writing abt 2 pmln leaders. you don’t want me to tel the real story.Don’t push it.I hav been trolled since July 2018 only bec one person was pushed by his “secretary” 2attack IK outside JIT for hiding his wedding.I write anything I get this.

47 people are talking about this




View image on TwitterView image on Twitter

Correction. I have been acting “un-empowered” and silent on this one sided woman vs man trolling for nearly 2 years.Not nearly one year since the pathetic outburst outside JIT wch led to this nonsense was in July 2017 not 2018! Well. no more.

29 people are talking about this


Bec if I tell the actual facts the pmln leadership’s super ethical image wld sink n it’s already sunk enough due to its own follies n I don’t want to add to that in it’s down time.

174 people are talking about this

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں