They are 100% FREE.

جمعرات، 2 اپریل، 2020

کورونا وائرس، چین میں کتے، بلیوں کے گوشت پر پابندی عائد

کورونا وائرس، چین میں کتے، بلیوں کے گوشت پر پابندی عائد
شین زین: کورونا وائر س کی وبا پھیلنے کے بعد چین میں کتے اور بلیوں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کورونا وائرس چین سے شروع ہوا جس کے بعد وہ پوری دنیا میں پھیل گیا ۔ اس لئے اب چین میں بلی اور کتے کا گوشت کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ تاریخی قانون ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے چین کے شہر شین زین میں پاس کیا گیا جس پر یکم مئی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
نئے قانون کے مطابق کتے بلیوں کے علاوہ سانپ، مینڈک اور کچھوؤں کے گوشت پر بھی پابندی ہو گی۔ اس فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔جب کورونا وائر س کی وبا پوری دنیا میں پھیلی تو تاثر دیا جا رہا تھا کہ شاید یہ وبا چمگادڑ یا کسی پالتو جانور کا گوشت کھانے کی وجہ سے پھیلی ہے، اسی وجہ سے چین کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
لیکن اب چین میں کتے، بلیوں، سانب، مینڈک اور کچھوؤں کے گوشت کی فروخت اور ان کو کھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے تا کہ اگر وائرس ان کو کھانے سے پھیلا ہے تو اس کے مزید نقصانات سے بچا جاسکے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں ان جانوروں کا گوشت کھانا ایک معمول کی بات سمجھی جاتی تھی، لیکن اب ان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ چین سے شرو ع ہونے والے کورونا وائرس نےا س وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 47 ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔چین نے کورونا وائرس پر قابو پا لیا ہے، لیکن اب یہ وبا پوری دنیا میں پھیل گئی ہے جس کے بعد ہر ملک کو اس کی مشکلات کا سامنا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بدھ، 1 اپریل، 2020

ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان

ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد : ملک بھر میں کیا گیا لاک ڈاون 14 اپریل تک جاری رکھنے کا اعلان، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا، بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے، تاہم مزید بندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آج مشترکہ طورپرفیصلہ ہواکہ یکم سے14اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھاجائیگا۔
14اپریل سےپہلے این سی سی میٹنگ میں فیصلہ کرینگےکہ بندشیں کم کی جائیں یابڑھائی جائیں۔ وہ سروسزاورصنعتیں جوبنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں،کھلی رہیں گی۔ کھانےپینےکی اشیا،ادویات کی صنعتوں کومکمل طورپرکھلارکھنا بہت ضروری ہے۔
گڈزٹرانسپورٹ پرکوئی بندش نہیں ہوگی،ایک آدھ شکایات آرہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ تمام فریقین نےیقین دہانی کرائی ہےکہ این سی سی کےفیصلے پرعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔
جتنےصوبوں کےوفاق سےموثرروابط ہوں گےاتنےبہترطریقےسےمددکرپائیں گے۔ بندشوں کی وجہ سےکوروناوائرس کےپھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے۔ اگربندشیں نہ لگاتےتوکورونا کےکیسزکئی گنا زیادہ ہوتے، تاہم مزیدبندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس میں شریک مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بندشوں پرمزیدعمل کریں توصورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔ دنیابھرمیں 8لاکھ سےزائدکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔ پاکستان میں کنفرم کیسزکی تعداد 2039ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے178کیسز میں اضافہ ہواہے۔ مکمل طورپرصحتیاب افرادکی تعدادبڑھی ہے،82افرادمکمل طورپرصحتیاب ہوئے ہیں۔

کل تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں کھول دیں گے،کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن

کل تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں کھول دیں گے،کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن
کراچی :کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہاہے کہ کل تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں کھول دیں گے۔
کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہاہے کہ کمشنرکراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاو¿ن کا آج آخری روز ہے، کل تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں کھول دیں گے۔
صدرالیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہاہے کہ پیمنٹس،ملازمین کی تنخواہیں سمیت سامان کی خریداری کرنی ہے،دکانوں کا کرایہ مال کی ترسیل اوردیگر معاملات التوا کاشکارہیں،کل شہر میں مارکیٹوں کو کھول دیا جائےگا۔

حکومت کا بزرگ پنشنرز کو اپریل میں ساڑھے 12 ہزار روپے دینے کا اعلان

حکومت کا بزرگ پنشنرز کو اپریل میں ساڑھے 12 ہزار روپے دینے کا اعلان
اسلام آباد : حکومت کا بزرگ پنشنرز کو اپریل میں ساڑھے 12 ہزار روپے دینے کا اعلان، یکم جنوری سے پنشن 6500 سے بڑھا کر 8500 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، اپریل سے پنشنرز کو 8ہزار 500 روپے ماہانہ، جبکہ بقایاجات کی مد میں4000 روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ای اوبی آئی کی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
ای اوبی آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام بزرگ پنشنرز کو یکم اپریل سے 8ہزار500روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔

اپریل کے ماہ میں پنشنرز کو بقایا جات کی مد میں4000روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔ یوں اپریل کے ماہ میں پنشنرز کے اکاؤنٹ میں 12ہزار500روپےآئیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے یکم جنوری سے پنشن 20 فیصد اضافے سے 6500 سے بڑھا کر8500کرنےکا اعلان کیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کی منظوری گزشتہ ماہ دی گئی تھی، جبکہ اب اس کا اطلاق اپریل کے ماہ سے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ای او بی آئی کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے بعد بزرگ پنشنرز کی پنشن 15 ہزار روپے ماہانہ تک لے کر جائیں گے۔

امریکا میں کرونا وائرس سے مزید800ہلاکتیں‘احتیاط نہ کی گئی تو22لاکھ لوگ مرسکتے ہیں. امریکی ماہرین اموات کی مجموعی تعداد 3800 جبکہ ایک لاکھ87ہزار افراد متاثرہیں‘ دو ہفتے بہت تکلیف دہ ہوسکتے ہیں.صدر ٹرمپ

امریکا میں کرونا وائرس سے مزید800ہلاکتیں‘احتیاط نہ کی گئی تو22لاکھ لوگ ..
واشنگٹن(انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم اپریل۔2020ء) امریکہ میں کرونا وائرس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں وائٹ ہاﺅس کی کرونا وائرس ٹاسک فورس نے اندازہ لگایا ہے کہ عالمگیر وبا سے امریکہ میں کم از کم ایک لاکھ اور اگر احتیاط نہ کی تو 22 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں.
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے بہت تکلیف دہ بہت بہت تکلیف دہ ہوں گے”واشنگٹن پوسٹ“کے مطابق ملک میں پہلی بار ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے زیادہ ہوئی ہے صرف نیویارک میں 332 افراد جان سے گئے ریاست مشی گن میں 75، نیو جرسی میں 69 اور لوزیانا میں 54 افراد ہلاک ہوئے‘ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 3800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 87 ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے.وائٹ ہاﺅس کی ٹاسک فورس میں سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ متعدد ماہرین شامل ہیں اور مستقبل کے امکانات پر غور کرتے ہوئے بدترین حالات کی تیاری کررہے ہیں صدر ٹرمپ کی سربراہی میں ٹاسک فورس روزانہ وائٹ ہاﺅس میں نیوز بریفنگ دیتی ہے اس کے رکن ماہرین صحت نے وائرس سے تباہی کی خوفناک تصویر پیش کی اور کہا کہ اگر امریکیوں نے آئندہ کم از کم تیس دن سماجی دوری اختیار نہ کی تو بڑا جانی نقصان ہوسکتا ہے.صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کا یہ بحران قوم کی ایسی آزمائش ہے جو ماضی میں کبھی پیش نہیں آئی امریکی عوام روزانہ زندگی اور موت کا فیصلہ کر رہے ہیں آئندہ دو ہفتے بہت تکلیف دہ، بہت بہت تکلیف دہ ہوں گے.ڈاکٹر ڈیبورا برکس اور ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی نے مستقبل کے امکانات پیش کیے اور کہا کہ اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں تو ایک لاکھ سے اڑھائی لاکھ تک اموات ہو سکتی ہیں اور احتیاط نہ کی تو 15 سے 22 لاکھ افراد مرسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس جادو کی گولی نہیں ہے کوئی جادو کی ویکسین یا تھراپی نہیں ہے یہ صرف احتیاط اور رویے ہوں گے جو لوگوں کو بچاسکتے ہیں اگلے تیس دن ان رویوں کی بنیاد پر طے ہوگا کہ یہ وبا کیا رخ اختیار کرتی ہے.ڈاکٹر فاﺅچی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اگلے چند دن میں اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھیں تو حوصلہ نہ ہاریں ممکن ہے کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ سے بہت کم اموات ہوں لیکن ہمیں بدترین صورتِ حال کے لیے تیار رہنا ہے.

اس مشکل صورتحال میں ٹیکسلا ، واہ کینٹ حلقے میں اگر کوئی مشکلات درپیش ہے تو اس سے مجھے آگاہ کیا جائے چوہدری نثار علی خان

Image may contain: 2 people

ملک سعید نواز اف لوسر شرفو سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حلقے کی عوام سے رابطہ کیا جائے کوشش کی جائے کہ عوام الناس کی عزت نفس مجروح نہ ہو ممکن حد تک مدد کو ممکن بنایا جائے
اس مشکل صورتحال میں ،میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ موجود ہوں میرے ساتھیوں دوستوں اور کارکنوں کی صورت میں میں ہر گلی محلے میں موجود ہو عزت نفس کو مجروح کیے بغیر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے گا چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا
اس موقع پر صبر اور ہمت کی ضرورت ہےاس وبا سے جان چھڑانے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے حلقے کی عوام احتیاط کو یقینی بنائیں

الخدمت واہ کینٹ کے تحت علاقے میں سپرے مہم شروع


Image may contain: 1 person, standing
الخدمت واہ کینٹ کے تحت علاقے میں سپرے مہم شروع۔ ۔۔

وارڈ نمبر 9 کی مسجد_امام بارگاہ ،چرچ اور کریانہ اسٹورز, احمد نگر،لالزار،بھابھرا ،شاہ والی ،گلشن کالونی ڈھوک اعوان کشمیر کالونی،مزار کالونی مکمل وارڈ 9 میں سپرے مکمل کر دیا گیا

Image may contain: one or more people and outdoor

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں