They are 100% FREE.

بدھ، 3 اپریل، 2019

رحیم یار خان ،16 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال

رحیم یار خان ،16 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال

رحیم یارخان کے قریب مال گاڑی کے حادثے کے 16 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک بحال تو ہوگیا مگر ٹرینیں 20 گھنٹے سے زائد تاخیر کاشکار ہیں جس کے باعث مسافر رل گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس 19 گھنٹے تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی، جبکہ اسے منگل کی صبح 8 بجے کراچی پہنچنا تھا۔
دوسری جانب تیزگام، گرین لائن، ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، عوام ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں لیٹ ہیں۔
اس موقع پر مسافروں کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ معلومات کی فراہمی کیلئے ریلوے انتظامیہ غائب ہے ۔

وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی....سینئر صحافی عامر متین کی جانب سے دعویٰ


وزیر سینئر سیاستدان بھی ہیں، انہیں کافی عرصے سے وزارت چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے، تاہم وہ وزارت نہ چھوڑنے پر بضد ہیں: سینئر صحافی عامر متین

لاہور: وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وزیر کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی، سینئر صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ وزیر سینئر سیاستدان بھی ہیں، انہیں کافی عرصے سے وزارت چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے، تاہم وہ وزارت نہ چھوڑنے پر بضد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عامر متین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ایک سینئر وفاقی وزیر کو سختی سے مستعفیٰ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

عامر متین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر سینئر سیاستدان بھی ہیں۔ انہیں کافی عرصے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی موجودہ وزارت سے الگ کر دیا جائے گا۔ تاہم وزیر موصوف کا موقف ہے کہ اگر انہیں وزارت سے الگ کیا جاتا ہے تو ان کی عزت میں کمی آئے گی۔


تاہم اب وزیراعظم نے ان وزیر کی مسلسل مایوس کان کارکردگی پر انہیں سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی وزرات سے الگ ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جن وزیر کو مستعفیٰ ہونے کا کہا گیا ہے، ان کا نام غلام سرور خان ہے۔ غلام سرور خان وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان موسم سرما کے دوران گیس بحران کے ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔ موسم سرما کے دوران جو گیس بحران پیدا ہوا تھا، اس کی ذمہ داری غلام سرور خان پر عائد کی گئی ہے۔ اسی لیے غلام سرور خان کو کہا گیا ہے کہ وہ وزرات پیٹرولیم سے الگ ہو جائیں۔ انہین اس کی بجائے کوئی دوسری وزارت دے دی جائے گی۔ 

تفصیل کیلئے لنک کو کلک کریں/
/...............................وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے سینئر ترین وزیر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان م کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردی....سینئر صحافی عامر متین کی جانب سے دعویٰ

منگل، 2 اپریل، 2019

پی ٹی آئی کے ایم پی اے اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

پی ٹی آئی کے ایم پی اے اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

راولپنڈی:  پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اعجاز خان جازی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ انکی ایک وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ہماری حکومت کے دوران کسی کو ہسپتال سے 400 روپے کی دوائی نہیں ملتی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کیا ہے اللہ کرے کہ یہ بن جائیں۔
اعجاز خان جازی کے حلقے کے لوگ ان کے پاس پولیس کے خلاف شکایت لے کر آئے تھے کہ تھانے میں ان کے کام نہیں ہوتے تو انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو بتایا کہ ہمارے حلقے میں جرائم بہت بڑھ چکے ہیں، اپنی ہی حکومت کے خلاف شکایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا راولپنڈی میں تبدیلی یہ آئی ہے کہ سی پی او 5 لاکھ روپے ایس ایچ او تعینات کرنے کے لیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ایس ایچ او 3 لاکھ روپے منتھلی لیتا ہے۔
اعجاز خان جازی نے اپنے حلقہ کے لوگوں کو بتایا کہ میرا فون 2 مہینے شرمندگی کی وجہ سے بند رہا، لوگ اپنے کام کیلئے کال کرتے تھے اور ہمارے کام نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا جھنڈا انصاف کی خاطر اٹھایا تھا لیکن انصاف لوگوں کو نہیں مل رہا۔ اعجاز خان جازی نے کہا کہ اگر بھارتی جہاز نہ گرتا تو سیشن میں جا کر اپنے حلقے کے لیے آواز بلند کرتا۔
.

رحیم یار خان میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

رحیم یار خان میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی
رحیم یارخان میں ترنڈا سوائے خان کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ شام 4بجے ترنڈا سوائے خان کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں اُلٹ گئی تھیں، جس کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پر متعدد مسافر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روکا گیا۔
ریلوےذرائع نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے بعد رحمان بابا اور عوام ایکسپریس صادق آباد پر، ہزارہ ایکسپریس رحیم یارخان اسٹیشن پر، بابا فرید ایکسپریس خان پور پر اور عوام ایکسپریس آدم صحابہ پر کھڑی ہو گئیں۔
ریلوےحکام کے مطابق کافی جدوجہد کے بعد اپ ٹریک کو ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا، ٹریک سے متاثرہ مال گاڑی کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی جناح ایکسپریس جبکہ حویلیاں جانےوالی ہزارہ ایکسپریس کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا۔

پیر، 1 اپریل، 2019

چوہدری نثار نے پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ بتا دی

چوہدری نثار نے پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ بتا دی

ٹیکسلا(  ٹیکسیلا نیوز)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار لمبے عرصہ کے بعد اچانک گزشتہ روز میدان میں آئے اور انہوں نے اہم سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم ترین گفتگو بھی کیا تاہم اس موقع پر انہوں نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف نہ اٹھانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کا مطلب ہو گا کہ آپ نے انتخابی نتائج تسلیم کر لیے ہیں ۔
واہ کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ 35 سال ایک جماعت کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور پھر پارٹی لیڈر شپ سے علیحدہ ہو گیا ، بطور سیاستدان مستقبل کا فیصلہ کروں گا ۔ان کا کہناتھا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ قرض لیتی رہتی ہے لیکن موجودہ حکومت نے تو قرض لینے کے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں ، ملک قرضوں کے گرداب میں پھنس چکا ہے ، ملک کی معیشت قرضوں پر چل رہی ہے ۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ نے گزشتہ سال عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں قومی اسمبلی کی سیٹوں پر تحریک انصاف کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا تھا تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہوئے لیکن انہوں نے عہدے کا حلف نہیں لیا تھا اور آج پہلی مرتبہ انہوں نے حلف نہ لینے کی وجہ بھی بیان کر دی ہے ۔

اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار خطرناک سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار خطرناک سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار خطرناک سطح پر پہنچ گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھنجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیکٹر ایچ ایٹ میں 36 ہزار نو سو 39 فی مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔ سیکٹر آی الیون میں سب سے زیادہ آٹھ ہزار 8 سو 24 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔اس طرح سنیٹر ایف ٹن میں چھ ہزار 8 سو 68 جب جی سکس میں 7 ہزار چار سو 85 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین نے الرجی سے متاثرہ افراد کو باہر نکلتے وقت ہر روز نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولن کے معنی پھول کا ریزہ یا زرگل ہوتا ہے۔ یہ چھوٹے چھوٹے پیلے رنگ کے ذرات ہوتے ہیں اور پھولوں کے اندر ملتے ہیں۔ پولن کے یہ ذرات نر پودے سے مادوہ پودوں تک اڑنے والے کیڑوں اور ہوا کے ذریعے پہنچتے ہیں۔عام طور پر یہ ذرات اتنے چھوٹے نہیں ہوتے لیکن بعض پودوں کے ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں جو ہوا سے اڑ کر انسانی ناک کے ذریعے سانس ہوئے داخل ہوجاتے ہیں اور الرجی کا سبب بنتے ہیں۔
 ہی شہر کی فضا میں پولن کی مقدار خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار 60 ہزار فی مکعب میٹر تک جا پہنچی ہے۔

Sunday, March 31, 2019.
Pollen count during last 24 hours of Islamabad
Types of PollensE-8F-10G-6H-8Category
Paper Mulbery8,6736,7287,30436,883Very High
Acacia00000000Absent
Eucalyptus00000000Absent
Pines51459722High
Grasses57635215High
Cannabis27192206Moderate
Dandelion00000000Absent
Alternaria16131013Low
Total8,8246,8687,48536,939Very High
Important for Allergy Patients:
Almost all individuals with any sensitivity at all to these pollens and molds will experience symptoms. Extremely sensitive people could have severe symptoms.


مریم نوازڈیل کیلئے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں :شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا



اسلام آباد:  وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ مریم نواز کسی ذریعے سے ڈیل کیلئے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، شہباز شریف کو ڈیل کی باتیں کرتے دیکھا بھی ہے اورسنا بھی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کسی ذریعے سے ڈیل کیلئے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، شہباز شریف کو ڈیل کی باتیں کرتے دیکھا بھی ہے اورسنا بھی ہے ،دنیا میں ایسی نظیر نہیں ملتی کے کسی کو بیماری پر چھ ہفتے ضمانت مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ، بلاول اورنواز شریف کو کبھی ڈیل کی باتیں کرتے نہیں دیکھا، شہباز شریف اور مریم نواز کو بھی ڈیل کی باتیں کرتے نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی سکے کے دورخ نہیں ہیں ، ان کی اگلی نسل میں خلیج پیدا ہوگئی ہے ، ڈیل کیلئے راستہ بنانے کی کوششیں شہباز شریف نے کیں، اعتراز احسن کہتے ہیں کہ چھ ہفتے کیلئے رہائی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔میں این آر او یا ڈیل کیلئے حکومت کا موقف بیان نہیں کررہا۔