
لیسکو مین تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو اقساط کی سہولت دی گئی ہے جس کو وزیر اعظم ریلیف کا نام دیا جا رہا ہے۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے

لیسکو مین تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو اقساط کی سہولت دی گئی ہے جس کو وزیر اعظم ریلیف کا نام دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیرتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عید گزر گئی اب ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوگی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی اس کو بند کر دیا جائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یکم جون سےمزید 10 مسافر ٹرینیں چلا رہے ہیں جس کے بعد کل 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔
لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ ٹرینوں کو طےشدہ ایس او پیز کے تحت چلایا جائے گا اور مسافروں کی سہولت کے لئےانٹرنیٹ کےذریعے بکنگ کے ساتھ ساتھ بکنگ دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔
ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں اتوار کے روز 90 ہزار سے زائد مساجد کو کھول دیا جائے گا
ان کاکہناتھاکہ وہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے 40 ٹرینیں چلانے کی اجازت دی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز عدالتِ عظمیٰ میں ایک اور جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہزاد اکبر مرزا سے متعلق 15 سوالات اٹھا ئے ہیں۔
ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں اتوار کے روز 90 ہزار سے زائد مساجد کو کھول دیا جائے گا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں اپنے جمع کرائے گئے جواب میں جو سوالات اٹھائے ہیں ان میں کہا ہے کہ شہزاد اکبر مرزا کو کس نے ملازمت پر رکھا؟
انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا ایسیٹ ریکوری یونٹ کے چیئرمین کے عہدے کا اشتہار دیا گیا؟ کیا اثاثہ ریکوری کے چیئرمین کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں؟
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا ہے کہ کیا شہزاد اکبر مرزا کا انتخاب فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوا؟ ان تین چار سوالات کے جواب منفی میں ہیں تو کیسے ملازمت پر رکھا گیا؟
انہوں نے پوچھا ہے کہ شہزاد اکبر مرز کی ملازمت کی شرائط اور ضوابط کیا ہیں؟ کیا شہزاد اکبر مرزا پاکستانی ہیں؟ غیر ملکی ہیں یا دہری شہریت رکھتے ہیں؟
ضرور پڑھیں: پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ٹاپ 20 ممالک میں شامل
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ اثاثہ ریکوری یونٹ قانونی نہ ہونے پر خرچ کی جانے والی رقم عوام کے پیسے کی چوری ہے، شہزاد اکبر نے سپریم کورٹ کے جج اور اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات غیر قانونی طور پر اکٹھی کیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال اٹھایا ہے کہ شہزاد اکبر مرزا نے اپنے اور اپنے خاندان کےبارے میں کچھ ظاہر کیوں نہیں کیا؟ شہزاد اکبر مرزا کا اِنکم ٹیکس اور ویلتھ اسٹیٹس کیا ہے؟ شہزاد اکبر مرزا نے کب اپنے اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانا شروع کیے؟
انہوں نے سوال کیا ہے کہ شہزاد اکبر مرزا نے اپنی جائیداد، اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کےبارے میں کیوں نہیں بتایا؟ شہزاد اکبر مرزا نے اپنی بیوی اور بچوں کے نام کیوں ظاہر نہیں کیے؟ شہزاد اکبر مرزا کی بیوی اور بچے کس ملک کی شہریت رکھتے ہیں؟
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید پوچھا ہے کہ کیا شہزاد اکبر مرزا کی بیوی اور بچوں کی جائیدادیں پاکستان میں ہیں یا بیرونِ ملک ہیں؟ کیا شہزاد اکبر نے اپنی بیوی اور بچوں کی جائیدادیں اپنے گوشواروں میں ظاہر کی ہیں؟
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتی توہین کے پیچھے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان، وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر مرزا کی تکون ہے۔

رینجرز اہلکاروں نے یہ رقم فوری پی آئی اے حکام کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد سوال کیا جا رہا ہے کہ اتنی بڑی رقم طیارے میں آئی کیسے۔ قوانین کے تحت ایک مسافر کو 10 ہزار ڈالرز سے زائد کی رقم اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، تو ایسے میں کیسے طیارے میں 3 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔


نئے میکا نزم کے تحت دو نمازیوں کے درمیان دو نمازیوں کی جگہ خالی چھوڑی جائے گی جب کہ دو صفوں کے درمیان ایک صف خالی رکھی جائے گی۔