They are 100% FREE.

جمعہ، 3 اگست، 2018

پی ٹی آئی اورایم کیوایم میں حکومت سازی کامعاہدہ طے پاگیا

مینڈیٹ کا احترام کیا جائے،دھاندلی والے حلقے کھولنے اورکراچی آپریشن میں زیادتیوں کاجائزہ لیا جائے گا،ایم کیوایم رہنماء خالد مقبول صدیقی کی گفتگو،منشور پر مکمل عملدرآمد کریں گے،کراچی کیلئے اسپیشل پیکج دیں گے،پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین

اسلام آباد(تازہ ترین۔03 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی مرکزاورسندھ میں ملکر حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین نے کہا کہ کراچی کیلئے اسپیشل پیکج دیں گے، جبکہ ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، دھاندلی والے حلقے کھولنے اورکراچی آپریشن کا زیادتیوں کاجائزہ لینے کا معاہدہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، جس میں مرکز اور سندھ میں حکومت سازی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ بعدازاں پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین نے ایم کیوایم کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے 9آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اور فاٹا ارکان سے بھی رابطے میں ہیں۔
ایم کیوایم پاکستان کا مکمل تعاون حاصل ہے۔۔ایم کیوایم سے مکمل معاہدہ طے پا گیا ہے۔۔ایم کیوایم حکومت سازی میں ہمارے ساتھ ہے۔ہمارا منشور بلدیاتینظام کوسب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایم کیوایم کی لوکل گورنمنٹ پٹیشن کوہم نے سپورٹ کیا ہے۔۔پولیس اصلاحات کریں گے ،،پولیس کے نظام میں بہتری لائیں گے۔۔کراچی میں لوگوں نے ہمیں اور ایم کیوایم کوووٹ دیا ہے۔
کیونکہ کراچی کے عوام کے مسائل حل نہیں کیے گئے۔لوگوں کوپانی ، تعلیم وصحت کے مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ملک میں زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیاں بنائی جائیں۔۔کراچی کیلئے اسپیشل پیکج دیں گے۔اس موقع پرایم کیوایم رہنماء خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے وہ جمہوریت کیلئے ضروری ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ کس طرح وسائل کونچلی سطح تک لیکر جائیں۔۔سندھ کے شہری علاقوں میں بھی ایم کیوایم کا مینڈیٹ تھا۔ان علاقوں اب پی ٹی آئی نے بھی نشستیں جیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی ہے۔ہم ہر اس قدم کوسپورٹ کریں گے جوپاکستان کی بہتری کیلئے ہوگا۔۔سندھاورکراچی میں دوبارہ مردم شماری کا جائزہ لیا جائے گا۔
تحریک انصاف نے اس میں بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کوانتخابی عمل میں شکوک وشبہات ہیں۔۔ایم کیوایم چاہتی ہے کہ دھاندلی والے حلقے کھولے جائیں وہاں بھی پی ٹی آئی مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اگر کہیں کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تواس کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصا ف سمیت تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لہذا ہمارے مینڈیٹ کا بھی احترام کیا جائے۔

13آزاد اور پیپلزپارٹی کے 6 ارکان کی حمایت کے بعد پنجاب میں حکومت پاکستان مسلم لیگ ن بنائے گی:رانا ثناءاللہ

لاہور:عام انتخابات کے بعدپنجاب میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) میں رسہ کشی جاری ہے، تحریک انصاف کی جانب سے سادہ اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اب پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ہمیں ہی پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ووٹ دے گی لہٰذا صوبے میں حکومت ہم ہی بنائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ 130 نشستیں ہم جیتے ہوئے ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 18 اراکین کی ضرورت ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے 6 اور 13 آزاد ارکان کے ملنے سے ہماری حکومت پنجاب میں بن جاتی ہے۔

ضرور پڑھیں: حسن اور حسین نواز کے خلاف اب تک کاسب سے بڑا قدم اٹھا لیا، ن لیگ میں ’کھلبلی ‘ مچ گئی،جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو پنجاب اسمبلی میں مطلوبہ ارکان ملنے کی صورت میں حمزہ شہباز کو قائد ایوان بنائے جانے کا امکان ہے اور اگر پی ٹی آئی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی تو پھرپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ سعد رفیق ہوں گے ۔

الیکشن 2018، پاکستان میں افغان شہری کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کا انکشاف، ایسی خبرآگئی کہ پاکستانیوں کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار احمد علی کے مبینہ طور پر افغان شہری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احمد علی کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے 5117 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے احمد علی کا شناختی کارڈ بلاک کیا تھا اور ریٹرنگ آفیسر نے ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔احمد علی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کیا تھا جس پر ٹربیونل نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مشروط اجازت دی تھی، ٹربیونل کی جانب سے احمد علی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ 3 ماہ کے اندر شناختی کارڈ پیش کریں اور اس وقت تک ٹر یبونل کے فیصلے کا انتظار ہے۔

ضرور پڑھیں:عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد علی نے ہزارہ ڈیموکر یٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی، ٹر یبونل کے فیصلے کا انتظار ہے، 3 ماہ تک ٹر یبونل کے فیصلے پر عملدر آمد کیا جائے گا، اس کے بعد کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی احمد علی کی درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے رکن اسمبلی کے شناختی کارڈ کی کمیٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی احمد علی کو غیرقانونی پاکستانی قرار دیا گیا۔

سیاست چھوڑنے کی خبروں کے بعد چوہدری نثار میدان میں،ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان این اے 59 اور این اے 63 میں سے سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے


راولپنڈی:  سیاست چھوڑنے کی خبروں کے بعد چوہدری نثار میدان میں،ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ این اے 59 اور این اے 63 میں سے سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار پاکستانی سیاست کا ایک بڑا اور منجھا ہوا نام ہیں۔
مسلم لیگ ن سے انکی 35 سالہ رفاقت اور سیاسی سفر ایک قابل ذکر باب ہے۔تاہم اس مرتبہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے آزاد حیثیت سےالیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ این اے 59 اور این اے 63 قومی اسمبلی کے وہ اہم ترین حلقے تھے جن پر سارے ملک کی نگاہیں جہاں چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا ۔

ضرور پڑھیں:عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا

ان میں سے این اے 59 چکری چوہدری نثار کا آبائی حلقہ تھا جب کہ این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کے حلقے پر چوہدری نثار کے مخالف غلام سرور خان کی گرفت مظبوط تھی ۔
چوہدری نثار نے دونوں علاقوں میں بھرپور مہم چلائی اور انکی جانب سے امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وہ دونوں حلقوں میں غلام سرور کے خلاف الیکشن جیت جائیں گے تاہم جب الیکشن کا نتیجہ آیا تو سرور خان نے دونوں حلقوں این اے 59 اور این اے 63 سے چوہدری نثار کو شکست دے دی ۔یہ چیز چوہدری نثار کی سیاست پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن گئی تاہم پھر یہ کہا جارہا تھا کہ سرور خان دونوں سیٹوں میں سے ایک سیٹ چھوڑیں تو نثار خان دوبارہ اس سیٹ پر الیکشن لڑ کر جیتیں گے اور اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔
اس ضمن میں یہ خبر بھی سامنے آئی کے چوہدری نثار نے سیاست جو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اب انکے تازہ ترین فیصلے نے اس تاثر کی نفی کر دی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے حصہ لیں گے۔

عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا

عمران خان کو گرفتار کر لیا جائے گا

عمران خان کودعوت نامہ بھی ملے توبھی امریکا میں قدم نہیں رکھ سکتے، عمران خان اگرامریکا جائیں گے توامریکا ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لےگا، وہاں ان کا کورٹ آرڈرجاری ہے۔ تجزیہ کار گل بخاری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور : تجزیہ کار گل بخاری نے کہا ہے کہعمران خان امریکا میں قدم نہیں رکھ سکتے، عمران خان کودعوت نامہ بھی ملے توبھی نہیں جائیں گے،،عمران خان اگرامریکا جائیں گے تووہ ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لیں گے، وہاں ان کا کورٹ آرڈر جاری ہے۔ تجزیہ کارگل بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال ” کیا عمران خان بھارت اور امریکہ سے تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں؟“ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بات سبھی بھول رہے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات یا کسی بھی ملک سے تعلقات کوبہتر کرنا یا نہ کرنا ہمیشہ ماورائے وزیراعظم رہے ہیں۔
ہماری خارجہ پالیسی ہماری سویلین حکومتیں کبھی بھی کنٹرول نہیں کرتی رہی ہیں۔ہاں وہ خارجہ پالیسی میں مدد کردیتی ہیں، لیکن ڈکٹیٹ نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا جائیں گے کیسے؟کیونکہ ان کا وہاں کورٹ آرڈر جاری ہے۔اگر عمران خان کودعوت نامہ بھی ملتا ہے تویہ اس ملک میں قدم نہیں رکھ سکتے۔وہ ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لیں گے۔
یہاں آپ باتیں کررہے ہیں کہ بڑے تعلقات بنائیں گے۔گل بخاری نے کہا کہ اب بھارت کو دیکھیں توعمران خان کے بس کی بات کہاں ہے؟ انہوں نے کتنے یوٹرن لیے ہیں؟ کبھی مودی نوازشریف کا یار تھا، کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ تعلقات بنانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔پالیسی انہوں نے ہی چلانی ہے جوچلاتے آئے ہیں۔انہوں نے سیدھا سیدھا ان کے ساتھ چلنا ہے ،جووہ سوچیں گے وہ یہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آنے کا وقت بتائے گا لیکن ہمیں تاریخ بھی کچھ بتاتی ہے۔واضح رہے الیکشن جیتنے کے بعدچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے ہم سے مزید تعلقات بہتر کریں گے۔۔سی پیک کومزید آگے لیکر جائیں گے۔ ہم چین میں ٹیم بھیجیں گے کہ ہم اپنے نیچے والے طبقات کوکیسے اوپر اٹھائیں۔

https://www.facebook.com/waqtnews/videos/2652760154753619/

عدالت سے سزا پانے کے بعد طلال چوہدری اڈیالہ جیل پہنچے تو نواز شریف نے انہیں دیکھتے ہی کیا کہا ؟


راولپنڈی  : سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں پانچ سال نا اہلی کے بعد لیگی رہنما طلال چوہدری نے اڈیالہ جیل میں جا کر نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ۔نجی نیوز چینل ”24نیوز“کے مطابق ملاقات کے موقع پر نواز شریف نے طلال چوہدری کو گلے لگا کر پیار کیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے طلال چوہدری کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب عارضی ہے ،مصنوعی چیزوں کی مدت زیادہ نہیں ہوتی ،میں اور آپ اکھٹے اسمبلی جائیں گے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے لیگی رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں سزا سناتے ہوئے عدالتی برخاستگی تک قید رکھا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں طلا ل چوہدری پانچ سال کے لیے نا اہل بھی ہوگئے۔

حسن اور حسین نواز کے خلاف اب تک کاسب سے بڑا قدم اٹھا لیا، ن لیگ میں ’کھلبلی ‘ مچ گئی،جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا


اسلام آباد : پاکستان نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرلیاہے ۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے نوازشریف کے صاحبزادو ں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹر پول کے ہیڈ کوارٹر فرانس کو درخواست بھیج دی ہے ۔ واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز کونیب ریفرنسز میں میں احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیا گیاہے اور اس حوالے سے نیب کی جانب انٹر پول سے رابطہ کرکے حسن اور حسین نوازکے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں