پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت نے بلایا، توکہا مجھے تواستثنیٰ حاصل ہے، بتایا جائے ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں کوآج قانون میں استثنیٰ کیسے یاد آگیا؟ کیا خلیفہ راشدین قاضیوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے رہے؟
سینئرصحافی نصرت جاوید کی گفتگو
لاہور(13ستمبر 2018ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ چہیتے صدرعارف علوی نے سب سے پہلے قانون میں استثنیٰ تلاش کیا،بتایا جائے ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں کوآج قانون میں استثنیٰ کیسے یاد آگیا؟کیا خلیفہ راشدین قاضیوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے رہے؟انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی کاغذلہرا لہرا کرکہتے رہے کہ بھائی یہ قانون ہے۔
جیسے یہ ہمیں کل گالیاں دے کرکہہ رہے تھے کہ قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے۔جیسے ہی ان کا چہیتاصدر بنا ہے عارف علوی ، تو وہ آئین میں پہلی بات یہ ڈھونڈتا ہے کہ صدر کو توعدالت میں جانے کیلئے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت میں جانا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : عمران خان کی لاہور میں قائم رہائش گاہ پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی
انہوں نے کہا کہ ان کواپنی بار قانون یاد آگیا ہے؟یہ کیا عام آدمی کوکہیں گے؟نصرت جاوید نے کہا کہ یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں؟ کیا خلیفہ راشدین قاضیوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے رہے؟تو پھر یہ امیرالمومنین کیوں یاد کرلیتا ہے کہ مجھے توآئین میں استثنیٰ حاصل ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں