They are 100% FREE.

اتوار، 30 ستمبر، 2018

عقیل ملک کی منصور حیات خان کو عوامی کچہری میں مناظرے کی دعوت ،الیکشن کمیشن نے آنکھیں موند رکھی ہیں ، وفاقی وزیر غلام سرور خان اپنے بیٹے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں



ضمنی الیکشن حلقہ این اے 63 امیدوار مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آنکھیں موند رکھی ہیں سب کو نظر آرہا ہے وفاقی وزیر پٹرولیم اپنے بیٹے منصور حیات خان کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، نواز شریف کا سپاہی ہوں مخالفین کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرونگا ،تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے عوام باخوبی واقف ہوچکے ہیں،فخر ہے میرے باپ نے حلقہ عوام کی بے لوث خدمت کی ، والد کے نقش قدم پر چلتا ہوا ،خدمت کے مشن کو جاری رکھونگا، 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے ملاقات اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار منصور حیات کو عوام کی کچہری میں مناظرے کی دعوت دیتا ہوں ، اگر انکے پاس عوامی خدمت کا ایجنڈہ ہے تو عوام کو بتائیں،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر عوام کے لئے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہیں ، تبدیلی کا نام پر غڑیب عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارے جارہے ہیں ، نواز شریف کا سپاہی بن کر مخالفین کا مردانہ وار مقابلہ کرونگا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں