They are 100% FREE.

اتوار، 30 ستمبر، 2018

عوام کے خادم بن کر کام کریں گے،موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ،منصور حیات خان


پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے63منصور حیات خان نے کہا ہے کہ اہل علاقہ نے ہمیشہ ہم پر مہربانیاں کی ہیں، ہم بھی وفار شعار لوگ ہیں ،انشااللہ عوام کے خادم بن کرعوامی مسائل حل کرینگے، موجودہ حکومت نہ صرف ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے بلکہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک بھر میں عوام کو صحت ،تعلیم کی یکساں فراہمی کے لئے پالیسیاں مرتب کر رہی ہے ،ہمارے مخالفین کے پاس نہ تو کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی عوامی پروگرام ،بلکہ انھوں نے تو پہلے جیپ پر چڑھ کر شیر کی مخالف کی اور اب شیر کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں ،

یہ بھی ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کے ایم این اے کی اسمگلنگ کيس میں ضمانت


ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمیل آباد میں ملک پرویز اختر اعوان کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ مجھے اس حلقہ کے عوام کا مسائل کا علم ہے اور میں کامیابی کے بعد عوام کی مشاورت سے عوامی مسائل حل کرونگا، سابقہ ادوار میں ٹیکسلا کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا مگر اب ہم اس حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے ،موجودہ حکومت تمام اداروں کو درست کر رہی ہے بہت جلد اس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے،سابقہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے نہ صرف ملکی اداروں کو تباہ کیا بلکہ حاکم اور محکوم کے درمیان فاصلے پیدا کر دئیے ،سابقہ وزیر داخلہ تیس چالیس گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ بھاری انتطامیہ کے ساتھ حلقہ میں آتا تھا مگر عمران خان نے پروٹوکول کا خاتمہ کر دیا تاکہ وزراء اور عوام کے درمیان فاصلے نہ ہوں اور عوام اپنے لیڈر سے مل سکیں 

انشااللہ مزید تبدیلیاں آئیں گی،نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار ملیں گے،عوام کو سستا انصاف انکی دہلیز پر فراہم ہوگا،مجھے امید ہے کہ آپ مجھے الیکشن 2018سے بھی زیادہ لیڈ کے ساتھ کامیاب کرینگے،،اس موقع پر میزبان تقریب ملک پرویز اختر اعوان نے کہا کہ اس وارڈ کے عوام نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا انشااللہ14اکتوبر کو ہم منصورحیات خان کو کامیاب کر ینگے ،انھوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں