They are 100% FREE.

اتوار، 9 ستمبر، 2018

مہران کی بادشاہت ختم، یونائیٹڈ موٹرز نے براوو نامی نئی کار متعارف کروا دی

نئے فیچرز کی حامل 800 سی سی براوو کار کی قیمت 8لاکھ 50 ہزار روپے ہے

لاہور (09ستمبر 2018ء) یونائیٹڈ موٹرز نے براوو نامی نئی کارمتعارف کروا دی۔800 سی سی نئی کار ہفتے کی شب لانچ کی گئی۔۔کار لانچنگ کی تقریبلاہور کے نجی ہوٹل میں کی گئی۔800 سی سی براوو hatchback کار میں تھری سلینڈر انجن بھی موجود ہے۔جو کہ جو 40 بی ایچ پی اور 60 ملی میٹر گردش پیدا کرتا ہے۔۔کار میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس کی لوگ ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ گاڑی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سوزوکی مہران کی بادشاہت کو چیلنج کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے ۔ یونائیٹڈ کمپنی کا وعدہ ہے کہ براوؤ سستی گاڑیوں کے مقابلے پر بہتر حریف ثابت ہوگی۔ جس میں بین الاقوامی سطح کے حفاظتی اور ڈرائیو فیچرز کم قیمت پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے پہلے کمپنی نے گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹ کے لیے درخواست انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان میں جمع کرایا تھا۔

مہران کے مقابلے میں یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے زیادہ بہتر نظر آرہی ہے۔اس نئی گاڑی کے انٹرئیر میں الیکٹرک ونڈوز، ایف ایم ریڈیو، ریموٹ کنٹرول لاک، رورس کیمرہ، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور یو ایس بی پورٹس وغیرہ موجود ہیں۔ 
اس گاڑی کی قیمت 8 لاکھ 50ہزار ہے۔ سوزوکی مہران کو سخت ٹکر دے گی۔جب کہ دوسری طرف پاک سوزوکی نے مہران کی تیاری اور فروخت بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا، 30 سال سے پاکستانی کی آٹو مارکیٹ کی سب سے مقبول گاڑی کی تیاری اور فروخت اپریل 2019 میں بند کر دی جائے گی۔

اس حوالے سے پاک سوزوکی نے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کیا ہے۔ جاری کیے گئے سرکلر میں اعلان کیا گیا ہے کہ 30 سال سے پاکستانی کی آٹو مارکیٹ کی سب سے مقبول گاڑی کی تیاری اور فروخت اپریل 2019 میں بند کر دی جائے گی۔ فی الحال پاک سوزوکی کی مہران کی تیاری جاری رہے گی۔ پاک سوزوکی مہران مارچ 2019 تک تیار کی جاتی رہی گے۔ تاہم اس کے بعد اسکی تیاری بند کر دی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں