لاہور: جمیعت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی انتخاب کے لئے مجھ پر اعتماد کیا ہے ، پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کو قبول کرے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ صدارتی امیدوار کے لئے حمایت کرنے پر ( ن) لیگ کا شکر گزار ہوں ،شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ہم پیپلزپارٹی سے رابطے جاری رکھیں،پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کو قبول کرے ۔انہوں نے کہاکہ کوشش کریں گے اپوزیشن کا ایک ہی امیدوار ہو اور یہ معرکہ مشترکہ طور پر لڑیں گے ۔پیپلزپارٹی کے امیدوار کودستبردار کرا نا آسان نہیں ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم اور وزیراعلی کیلئے بھی ووٹ نہیں ڈالا تھا ، ہماری کوشش ہے کہ پی پی پی اس فیصلے کو قبول کر لے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں