They are 100% FREE.

اتوار، 2 ستمبر، 2018

عمران خان سفارتی ,بین الااقوامی آداب سے نابلد ,تبدیلی حکومت دنیامیں جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے:زاہد خان


کراچی :ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان سفارتی اور بین الااقوامی آداب سے نابلد ہیں،تبدیلی حکومت دنیامیں ملک کیلیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے۔

ضرور پڑھیں:نیکٹا کا وزارت داخلہ کو خط، تحریک لبیک پاکستان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دے دیا

جیو کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کر تے ہو ئے زاہد خان نے کہا ہے کہ پہلے بھارتی وزیراعظم سے گفتگوسے انکارہوابعدمیں یوٹرن لیا،امریکی وزیرخارجہ کی فون پرگفتگومتنازع کی گئی جسے امریکانے افشاءکیاہے،سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے قوم کو کیوں بےوقوف بنایا جا رہا ہے،پتا نہیں عمران حکومت پاکستان کوتنہاکرکے کس کے مقاصد پرعمل پیراہے،افغانستان نے پاکستان کا جلال آباد قونصل خانہ بند کردیا ہے،عمران خان سفارتی اور بین الااقوامی آداب سے نابلد ہیں،تبدیلی حکومت دنیامیں ملک کیلیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے،دنیا سے الگ ہونے کے نقصانات قوم بھگتے گی،فرانسیسی حکومت نے کہہ دیا ہے کہ فون کیا ہی نہیں گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں