They are 100% FREE.

جمعرات، 13 ستمبر، 2018

واہ کینٹ ڈاکووں کے نرغے میں ، لالہ زار کالونی میں یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی دو وارداتیں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی ، 27 تولے طلائی زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے


واہ کینٹ ڈاکووں کے نرغے میں ، تھانہ سٹی واہ کینٹ کی حدود لالہ زارراشد منہاس روڈ پر یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی دو وارداتیں ، سات آٹھ نقاب پوش ڈاکو دو گھروں سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی ، 27 تولے طلائی زیوارت اور قیمتی گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے.

یہ بھی ضرور پڑھیں : واہ کینٹ ، شہری کے اغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزمان پولیس اہلکار نکلے

تفصیلات کے مطابق لالہ زار رازد منہاس روڈ کے رہائشی عمر پرویز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنی بہن کی فوتگی میں گئے ہوئے تھے جبکہ گھر کی چابیاں پڑوسیوں کے حوالے تھیں گزشتہ رات چار بجے کے قریب جبکہ ہمارے گھر میں پڑوس کے دو لڑکے سوئے ہوئے تھے سات آٹھ نقاب پوش ڈاکو تالے توڑ کے گھر میں داخل ہوئے اور دونوں لڑکوں کو رسیاں باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا جبکہ گھر کی جامع تلاشی کے دوران گھر میں موجودآٹھ لاکھ روپے پچیس تولے طلائی زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے عمر پرویز کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ہم نے گاڑی بیچی تھی جس کی رقم گھر میں موجود تھی،اسی دوران اسی محلہ میں محمد خالد نامی شخص کے گھر انھی ڈاکووں نے دھاوا بول دیا اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور دو تولہ طلائی زیوارت لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے .

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسی گروہ نے لالہ زار میں دو گھروں میں اسی طرح واردات ڈالی تھی ،ایک روز قبل ہی چوکی نمبر تین کے انچارج ملک ساجد نے راشد منہاس روڈ سے ہی مخبر کی اطلاع پر دو ڈاکووں کو گرفتار کیا تھا جبکہ انکے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے،پولیس ابھی ان سے تفتیش ہی کر رہی ہے کہ مذکورہ گروہ نے ایک مرتبہ پھر پولیس کی رٹ کو چیلنج کردیا،چوکی نمبر تین میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ،شہری اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار سمجھ رہے ہیں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں