
تہران :یوکرائن کا بوئنگ 737 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یوکرائن کے بوئنگ 737 طیارے میں 180 افراد سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایک افسوسناک فضائی حادثے میں 180 افراد سے بھرا مسافر طیارہ فنی خرابی کا شکار ہونے کے بعد کریش کر گیا۔ یوکرائن کا بوئنگ 737 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔
طیارے میں 180 افراد سوار تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایران کے دارالخلافہ تہران کے قریب جہاز کو کریش ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا تھا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کا کوئی نشان نہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں