They are 100% FREE.

پیر، 10 ستمبر، 2018

ملک کی عدالتی تاریخ میں انوکھا کیس



Next Up
معمولی غلطی پر خاتون کا کمسن ملازمہ پر تشدد
 
نہباپ نے عمر بھر ایک روپے کی مدد کی نہ ہی کبھی حال پوچھا، والد کی بے اعتنائی اور لاپرواہی کی شکار لڑکی نے انصاف کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، ولدیت کے خانے سے باپ کا نام ختم کرنے کی درخواست کردی۔
درخواست گزار اٹھارہ سالہ تطہیر فاطمہ نے اپنے شناختی کارڈ اور تعلیمی ریکارڈ پر ولدیت کے خانے سے باپ کا نام ہٹانے کی استدعا کردی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اس کے والد نے پیدائش سے لے کر آج تک کبھی مدد نہیں کی، پھر ولدیت کے خانے میں خانہ پُری کیوں کروں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے بچے کی ولدیت کے خانے سے باپ کا نام ختم نہیں کیا جاسکتا، والد کو اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے، اگر والد خرچہ ادا نہیں کررہا تو باقاعدہ درخواست دیں۔
عدالت نے لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے نادرا کو حکم دیا کہ ایک ہفتے میں اس کے والد کو تلاش کریں، انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کیا جائے گا۔
Video > SAMATv                                                                     

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں