They are 100% FREE.

اتوار، 16 ستمبر، 2018

پیپلز پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہے، آصف زرداری

آخری وقت میں کلثوم نواز کے ساتھ نہ ہونے پر سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ اس تکلیف میں ہمارا ساتھ دیا، سابق وزیراعظم نوازشریف


لاہور (16ستمبر 2018ء) بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی مخلتف سیاسی رہنماؤں نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔آج پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی جاتی امرا آمد ہوئی۔۔۔پیپلز پارٹی کے وفد میں میں آصف زرداری،،،بلاول بھٹو زرداری،،،شیری رحمان،،،قمر زمان کائرہ،،،راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نواز شریف سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کرنے کے بعد واپس روانہ ہو چکے ہیں۔۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک نڈر اور بہادر خاتو ن تھیں۔۔جمہوریت اور ملک کے لیے ان کی گئی جدوجہد کو پورا ملک یاد کرتا رہے گا۔
بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔
شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ آخری وقت میں کلثوم نواز کے ساتھ نہ ہونے پر سب سے زیادہ تکلیف ہوئی، پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ اس تکلیف میں ہمارا ساتھ دیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفد کلثوم نوازکی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوا اور آج بھی پارٹی وفد کے ہمراہ آئے جس پر آصف زرداری کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو نے لندن میں حسین نواز سے ملاقات کی اور ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کی، ہفتہ کو صنم بھٹو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازسے لندن میں ملاقات کی اور ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں