صدر واہ کی حدود میں پے در پے ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ،جی ٹی روڈ نواب آباد واہ کینٹ پر آٹو سپئیر پارٹس کی دکان پر ڈکیتی کی واردات تین ملسح ڈاکووں نے دکان میں موجود افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائلز لوٹ لئے،ڈکیت ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے تھے،واردات کے بعد با آسانی موقع واردات سے فرا ہوگئے،
ڈکیتی کی واردات شام سات بجے قریب رونما ہوئی،ادہرنواب آباد جی ٹی روڈ یو ٹرن کے قریب ہی ایک راہگیر طلحہ سے شام ساڑھے نو بجے کے قریب ایک مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر موبائل ، تین ہزار نقدی اور جیب میں موجود قومی شاختی کارڈ و دیگر دستاویزات نکال کر فائرنگ کرتے ہوئے غائب ہوگیا،آٹو کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کردی گئی ، ادہر شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ،


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں