تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں کیا بلکہ تباہ کردیا ہے۔ خفیہ خط میں موقف
اسلام آباد ( یکم ستمبر 2018ء) : نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) نے وزارت داخلہ کو تحریک لبیک پاکستان سے متعلق خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنما عثمان افضل کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ایک پُرامن سیاسی جماعت ہے جو قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ملک کے سب سے بڑے ادارے نے وزارت داخلہ کو شدت پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان کی سیاسی اور معاشرتی طور پر تشدد کے ذریعے اثرا نداز ہونے کی کوششوں سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
گذشتہ برس اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیے جانے پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو لکھے گئے ایک خفیہ خط میں نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو امن اور ریاست کے لیے اصل خطرہ قرار دیا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : فواد چوہدری نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کا خرچہ 55روپے بتا یا تو پشاور میں ہیلی کاپٹر کے کنڈکٹر نے اتنے کم کرائے میں سورایاں اٹھانا شروع کردیں کہ ویڈ یو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی
اس وقت کے نیکٹا کوآرڈینیٹر احسان غنی کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے ایک خفیہ خط میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج نہیں کیا بلکہ تباہ کردیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں