They are 100% FREE.

پیر، 2 دسمبر، 2019

ٹیکسلا : جنڈو لڑ میں کرنٹ لگنے سے دو چچا زاد بھائی فوت ہو گئے..


ٹیکسیلا نیوز : ٹیکسلا کے علاقہ جنڈو لڑ میں دو چچا زاد بھائی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گئے.
تفصیلات کے مطابق موضع جنڈو لڑ کے رہائشی دو چچا زاد بھائی ملک مزمل ولد ملک بشار ت عمر سترہ سال،اور ملک حسرت ولد ملک نذیر عمر بیس سال،کبوتروں کا پنجرہ ٹرالی پر لوڈ کر رہے تھے کہ لوہے کا پنجرہ گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں دو کزن شدید زخمی ہو کر گر پڑے اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور بھی بے ہوش ہو گیا،تینوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر شدید ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں چچا زاد بھائی زندگی کی بازی ہار گئے،جبکہ ڈرائیور ابھی تک بے ہوش ہے،

 دونوں کی نعشیں جب گھر پہنچیں تو ہر طرف کہرام مچ گیا،متوفیوں کی نماز جنازہ  جنڈولڑ میں ادا کی گئی ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اتوار، 1 دسمبر، 2019

حامد خان کو پارٹی کے خلاف بیان بازی بھاری پڑگئی، وزیر اعظم نے رکنیت معطل کردی، شوکاز نوٹس جاری

حامد خان کو پارٹی کے خلاف بیان بازی بھاری پڑگئی، وزیر اعظم نے رکنیت معطل کردی، شوکاز نوٹس جاری، چارج شیٹ میں کیا الزام لگایا گیا؟
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان حامد خان ایڈووکیٹ کو پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیانات دینا اور حکومتی اقدامات سے اختلاف کرنا مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حامد خان کے خلاف سخت ترین ایکشن  لے لیا
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رکن اور سینئر رہنما  حامد خان ایڈووکیٹ کو میڈیا پرحکومتی اقدامات پر تنقید اور  پارٹی پالیسی کےخلاف بیانات جاری کرنا مہنگا پڑ گیا ،حامد خان کے بیانات پر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے ایکشن لیتے ہوئے حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل کرتے  ہوئے  اِنہیں شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔پی ٹی  آئی  کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے حامد خان کو  شوکاز  نوٹس میں کہا ہے کہآپ کے بیانات سے پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچا،آپ نےمیڈیامیں بیانات کےذریعےپارٹی پرغلط الزام لگائے۔
واضح رہے کہ حامد خان نے چند روز قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت تھی لیکن سٹیبلشمنٹ کی جماعت بن گئی، سٹیبلشمنٹ کا ہم پر مکمل کنٹرول ہوگیا ہے۔اںہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کے بیانات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہپرویز الہیٰ نےبہت بڑی حقیقت بتائی ہےکہ تحریکِ انصاف میں لوگ بھیجے گئے اور اِن لوگوں کے بھیجے جانے سے پی ٹی آئی کا بہت نُقصان ہوا،تحریک انصاف پر مفاد پرستوں نے قبضہ کیا اور پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی اپنے نظریات سے ہٹ چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کا قرضہ سب حکومتوں سےبھاری

پی ٹی آئی کا قرضہ سب حکومتوں سےبھاری
اسلام آباد  : پاکستان تحریکِ انصاف کا قرضہ سب حکومتوں سے بھاری ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے صرف ایک سال میں قرض لینے کے پچھلے تمام تر ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں جبکہ ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی پریشانی میں مبتلا ہے۔سینئر صحافی فرخ سلیم نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام جس میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پپلز پارٹی کے دور میں لیے گئے قرضو ں کا موازنا کیا ہے۔
فرخ سلیم کی مہیا کی گئی معلومات کے مطابق ہاکستان پیپلز پارٹی نے 2008 سے 2013 تک اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مجموعی طور پر 10 ٹریلین روپے قرضہ لیا یعنی روزانہ کی بنیاد پر 5.5 بلین روپے قرض لیا گیا۔
یپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت بنائی اور نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالا تاہم وہ پانچ سال پورے نہ کر سکے اور انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا، ن لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مجموعی طور پر14 ٹریلین روپے قرض لیا یعنی ایک دن میں 7.7 بلین روپے قرض لیا گیا جو کہ پیپلز پارٹی کی نسبت زیادہ تھا۔
لیکن پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے ریکارڈ ہی توڑ دیے ہیں کیونکہ صرف ایک سال کی حکومت میں پی ٹی آئی نے 11 ٹریلین روپے قرض لیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر 30بلین روپے بنتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قرض لینے کی شرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں سے ہی زیادہ ہے۔ فرخ سلیم کے مطابق ہمارا قرضہ ہمارے جی ڈی پی سے بھی بڑھ چکا ہے۔

ویڈیو گیم 'ٹیکن' کے لیجنڈ ‘نی’ پاکستان پہنچ گئے ہیں

ویڈیو گیم 'ٹیکن' کے لیجنڈ ‘نی’ پاکستان پہنچ گئے ہیں
اسلام آباد : ویڈیو گیم 'ٹیکن' کے لیجنڈ ‘نی’ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی گیمر ارسلان ایش سے ہارنے کے بعد پاکستان آنے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے کورین لیجنڈ 'نی' پاکستان آگئے، 'نی' پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف بھی ہوگئے ہیں۔ ایکشن گیم ٹیکین کے سب سے بڑے آف ٹائمز (جی او اے ٹی) لیجنڈ 'نی' اپنے وعدے کے مطابق پاکستان میں آگئے ہیں اور نی اپنے استقبال اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی وجہ سے حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ چیمپیئن 'نی' نے پاکستانی گیمر ارسلان ایش سے امریکہ میں ایوا 2019 کے فائنل میں ہارنے کے بعد پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔ نی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی کہا تھا کہ وہ پاکستان آئیں گے۔
 

پارک ویو سٹی کے مالک اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو مقامی لوگوں کی اراضی زبردستی ایکوائر کرنے کا اختیار دینے سے متعلق اپنی نوعیت کے واحد مقدمہ..... عدالت نے کیس نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیدیا

پارک ویو سٹی کے مالک اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو مقامی لوگوں کی اراضی زبردستی ایکوائر کرنے کا اختیار دینے سے متعلق اپنی نوعیت کے واحد مقدمہ، تحریری فیصلہ جاری، عدالت نے کیس نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے بورڈ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور موضع ملوٹ میں واقعʼʼ پارک ویو سٹیʼʼ اسلام آباد کے مالک علیم خان کو ملوٹ کے مقامی لوگوں کی اراضی زبردستی ایکوائر کرنے کا اختیار دینے سے متعلق اپنی نوعیت کے واحد مقدمہ کا تحریری عبوری حکمنامہ جاری کردیاہے،
چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے پچھلی جمعرات کے روز کیس کی سماعت کے دوران مذکورہ اراضی کے استعمال کو تاحکم ثانی روکتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی ،فاضل عدالت نے ہفتہ کے روز 4 صفحات پر مشتمل تحریر ی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ عوامی اہمیت کا ایک نہایت اہم معاملہ ہے،جس پر عدالت کو سخت تشویش ہے، درخواست گزار فرحان مصطفےٰ نے پارک ویو سٹی اسلام آباد کے مالک علیم اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ،فاضل جج نے کیس نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیتے ہوئے قرار دیاہے کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اےاور مسول علیہ علیم خان کے وکلاء عدالت کو مطمئن کریں کہ یہ کیس ایسا نہیں جسے نیب آرڈیننس 1999کے تحت چیئرمین نیب کو کارروائی کے لئے بھجوایا جائے۔

دٴْلہا کالا ہے، بھارتی دٴْلہن نے شکل دیکھ کر شادی سے انکار کردیا

دٴْلہا کالا ہے، بھارتی دٴْلہن نے شکل دیکھ کر شادی سے انکار کردیا
نئی دہلی : بھارت میں دٴْلہن نے دٴْلہا کی شکل دیکھتے ہی شادی سے انکار کردیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر کان پور میں دٴْلہن نے عین شادی کی تقریب کے دوران یہ کہہ کر شادی سے انکار کردیا کہ دٴْلہا اس کی خوبصورتی کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔شادی کی تقریب کے دوران دٴْلہن نے دٴْلہا کی زائد عمر کے ساتھ اس کی کالی رنگت پر بھی اعتراض کیا اور شادی سے صاف انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب کے دوران گھونگھٹ اٹھانے کی رسم شروع ہوئی تو جیسے ہی دٴْلہا اور دٴْلہن نے ایک دوسرے کا گھونگھٹ اٹھایا تو دٴْلہن نے دٴْلہا کی کالی رنگت پر اعتراض کیا۔تقریب میں موجود بڑوں کے سمجھانے کے باوجود دٴْلہن کے نہ ماننے پر پولیس کو بھی بلایا گیا لیکن اس کے باوجود دٴْلہن نے شادی پر رضامندی ظاہر نہیں کی تاہم شادی کے ختم ہونے کے بعد ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت دونوں خاندان تقریب پر ہونے والے اخراجات ایک دوسرے کو ادا کریں گی۔

پرویز مشرف ہمارے محسن، ان پرغداری کا مقدمہ آئین کی خلاف ورزی ہے : فوادچودھری

پرویز مشرف ہمارے محسن، ان پرغداری کا مقدمہ آئین کی خلاف ورزی ہے : فوادچودھری
جہلم: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پرویزمشرف پر غداری کامقدمہ آرٹیکل 4کی خلاف ورزی ہے، پرویز مشرف ہمارے محسن ہیں کیونکہ  1999 میں انہوں نے  نوازشریف سے ہماری جان چھڑائی ،پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن میں لگ کر سگار سلگانے کیلئے کھڑے ہوتے تھے ۔
جہلم میں جلسہ  سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری کامقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے ۔پرویز مشرف ہمار ے محسن ہیں کیونکہ انہوں نے  1999 میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑوائی تھی۔ پرویز مشرف طاقت میں تھے تولوگ لائن لگا کر سگارسلگانے کیلئے کھڑے ہوتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ آئندہ سیشن میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون سازی مکمل ہوجائےگی۔
وادچودھری کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی واپسی کی امید ان کے خاندان والوں کو بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم 13 دسمبرکوجلالپورنہر کے سنگ بنیاد کیلئے پنڈدادن خان آئیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چل رہاہے ۔ اس مقدمہ میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا تھا لیکن پرویز مشرف کے وکیل اور وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف کیس کا فیصلہ روک دیا تھا۔