ٹیکسیلا نیوز : ٹیکسلا کے علاقہ جنڈو لڑ میں دو چچا زاد بھائی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گئے.
تفصیلات کے مطابق موضع جنڈو لڑ کے رہائشی دو چچا زاد بھائی ملک مزمل ولد ملک بشار ت عمر سترہ سال،اور ملک حسرت ولد ملک نذیر عمر بیس سال،کبوتروں کا پنجرہ ٹرالی پر لوڈ کر رہے تھے کہ لوہے کا پنجرہ گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں دو کزن شدید زخمی ہو کر گر پڑے اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور بھی بے ہوش ہو گیا،تینوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر شدید ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں چچا زاد بھائی زندگی کی بازی ہار گئے،جبکہ ڈرائیور ابھی تک بے ہوش ہے،
دونوں کی نعشیں جب گھر پہنچیں تو ہر طرف کہرام مچ گیا،متوفیوں کی نماز جنازہ جنڈولڑ میں ادا کی گئی ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں