
اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کا قرضہ سب حکومتوں سے بھاری ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے صرف ایک سال میں قرض لینے کے پچھلے تمام تر ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں جبکہ ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی پریشانی میں مبتلا ہے۔سینئر صحافی فرخ سلیم نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام جس میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پپلز پارٹی کے دور میں لیے گئے قرضو ں کا موازنا کیا ہے۔
فرخ سلیم کی مہیا کی گئی معلومات کے مطابق ہاکستان پیپلز پارٹی نے 2008 سے 2013 تک اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مجموعی طور پر 10 ٹریلین روپے قرضہ لیا یعنی روزانہ کی بنیاد پر 5.5 بلین روپے قرض لیا گیا۔
یپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت بنائی اور نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالا تاہم وہ پانچ سال پورے نہ کر سکے اور انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا، ن لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مجموعی طور پر14 ٹریلین روپے قرض لیا یعنی ایک دن میں 7.7 بلین روپے قرض لیا گیا جو کہ پیپلز پارٹی کی نسبت زیادہ تھا۔
یہ بھی پڑھیے:پٹرول کی قیمت میں 25پیسے فی لٹر کمی کردی.عوام میں خوشی کی لہر پیٹرول کے حصول کیلئے پمپس پر لمبی لمبی قطاریں
لیکن پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے ریکارڈ ہی توڑ دیے ہیں کیونکہ صرف ایک سال کی حکومت میں پی ٹی آئی نے 11 ٹریلین روپے قرض لیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر 30بلین روپے بنتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قرض لینے کی شرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں سے ہی زیادہ ہے۔ فرخ سلیم کے مطابق ہمارا قرضہ ہمارے جی ڈی پی سے بھی بڑھ چکا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں