
اسلام آباد : ویڈیو گیم 'ٹیکن' کے لیجنڈ ‘نی’ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی گیمر ارسلان ایش سے ہارنے کے بعد پاکستان آنے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے کورین لیجنڈ 'نی' پاکستان آگئے، 'نی' پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف بھی ہوگئے ہیں۔ ایکشن گیم ٹیکین کے سب سے بڑے آف ٹائمز (جی او اے ٹی) لیجنڈ 'نی' اپنے وعدے کے مطابق پاکستان میں آگئے ہیں اور نی اپنے استقبال اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی وجہ سے حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ چیمپیئن 'نی' نے پاکستانی گیمر ارسلان ایش سے امریکہ میں ایوا 2019 کے فائنل میں ہارنے کے بعد پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔ نی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی کہا تھا کہ وہ پاکستان آئیں گے۔
KNEE has curious for Pakistan... also...Tekken Baka...will go to the Makai (魔界 / TK monster world)?
258 people are talking about this



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں