They are 100% FREE.

اتوار، 1 دسمبر، 2019

پارک ویو سٹی کے مالک اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو مقامی لوگوں کی اراضی زبردستی ایکوائر کرنے کا اختیار دینے سے متعلق اپنی نوعیت کے واحد مقدمہ..... عدالت نے کیس نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیدیا

پارک ویو سٹی کے مالک اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو مقامی لوگوں کی اراضی زبردستی ایکوائر کرنے کا اختیار دینے سے متعلق اپنی نوعیت کے واحد مقدمہ، تحریری فیصلہ جاری، عدالت نے کیس نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے بورڈ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور موضع ملوٹ میں واقعʼʼ پارک ویو سٹیʼʼ اسلام آباد کے مالک علیم خان کو ملوٹ کے مقامی لوگوں کی اراضی زبردستی ایکوائر کرنے کا اختیار دینے سے متعلق اپنی نوعیت کے واحد مقدمہ کا تحریری عبوری حکمنامہ جاری کردیاہے،
چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے پچھلی جمعرات کے روز کیس کی سماعت کے دوران مذکورہ اراضی کے استعمال کو تاحکم ثانی روکتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی ،فاضل عدالت نے ہفتہ کے روز 4 صفحات پر مشتمل تحریر ی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ عوامی اہمیت کا ایک نہایت اہم معاملہ ہے،جس پر عدالت کو سخت تشویش ہے، درخواست گزار فرحان مصطفےٰ نے پارک ویو سٹی اسلام آباد کے مالک علیم اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ،فاضل جج نے کیس نیب کو بھجوانے کا عندیہ دیتے ہوئے قرار دیاہے کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اےاور مسول علیہ علیم خان کے وکلاء عدالت کو مطمئن کریں کہ یہ کیس ایسا نہیں جسے نیب آرڈیننس 1999کے تحت چیئرمین نیب کو کارروائی کے لئے بھجوایا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں