اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوز آن لائن) اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر وقار مسعود نے کہاہے کہ اس وقت ملکی معیشت کی حالت مخدوش ہے ، آنیوالے دنوں میں جو ہونے والا ہے ،عام آدمی کو بھی متاثر کرے گا ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : موجودہ حکومت کی سو دن کی کارکردگی سابقہ حکمرانوں کی دس سالہ کارکردگی پر بھاری ہے ایم پی اے عمار صدیق خان کی میڈیا سے گفتگو
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ اس وقت معیشت کی حالت مخدوش ہے اور سمجھ نہیں آرہاہے کہ اس کے بعد کیا ہوگا ؟ بے یقینی کی فضاقائم ہوچکی ہے اور آنیوالے دنوں میں جو ہونے والا ہے ، وہ عام آدمی کو بھی متاثر کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گراوٹ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوتی تو صبر کرلیتے ، سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں سب سے کمز ور ترین ریونیو اس سہ ماہی کا ہے ، اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ اگر ہم ایک روپے کی قیمت کم کریں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم قرضہ لے رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں