They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 دسمبر، 2018

علیم خان نے ’جھاڑو‘ پھیر دیا، 5 یا 10 نہیں بلکہ کتنے ن لیگی پی ٹی آئی میں شمولیت پر رضامند ہو گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

علیم خان نے ’جھاڑو‘ پھیر دیا، 5 یا 10 نہیں بلکہ کتنے ن لیگی پی ٹی آئی میں شمولیت پر رضامند ہو گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

لاہور (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) صوبہ پنجاب کے 14 اضلاع کے چیئرمین ضلع کونسل کھلاڑی بننے کو تیارہو گئے ہیں اور آج شام کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
ملاقات کرنے والوں میں فیصل آباد سے زاہد نذیر، جھنگ سے بابر سیال، خانیوال سے رضا سرگانہ، وہاڑی سے محی الدین چشتی، بہاولنگر سے قلندر شاہ، بھکر سے احمد نواز نوانی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
بہاولپور سے دلشاد قریشی، چنیوٹ سے ثقلین سجنکا، لیہ سے عمر اولکھ، مظفر گڑھ سے عمر گوپانگ، پاکپتن سے اسلیم سکھیرا، خوشاب سے امیر حیدر سنگھا بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے والوں کی صف میں کھڑے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں